اسلامی انقلاب کا دشمن اسلام کا دشمن ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی
ہر ملک میں مختلف قسم کی فوج ہوتی ہے ہر ایک کی اپنی مخصوص ذمہ داریاں ہوتی ہیں ایک کا کام ملک کی زمینی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے اور ایک کا کام ملک کی دریائی اور سمندری سرحدوں کی ذمہ داری کرنا ہے اور ایک کا کام ملکی کی ہوائی سرحدوں کی نگہبانی کرنا ہے جب حالات عادی ہوں تو یہ سب اپنی اپنی جگہ پر اپنی ذمہ داری نبھاتے ہیں لیکن اگر ملکی حالات خراب ہوں تو ان سب کی ذمہ داری ہیکہ متحد ہو کر ایک دوسری کی مدد سے ملکی حالات کو بہتر بنانا چاہیے آپ سب جانتے ہیں کہ ہم ابھی انقلاب کے راستے میں ہیں اس کے باوجود کہ ہم نے اس سفر کی مسافت کے ایک اہم حصہ کو عبور کر لیا ہے لیکن پھر بھی ہم ابھی راستے میں ہیں اس وقت ہمارے ملک کی سرحدوں کو خطرہ ہے وہاں کے حالات عادی نہیں ہیں اس وقت ملک میں کچھ ضد انقلاب ملکی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے حالات میں ملکی افواج کو ملک کر ان شر پسند عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام قم میں 19 خرداد ہجری شمسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ ہر ملک میں مختلف قسم کی فوج ہوتی ہے ہر ایک کی اپنی مخصوص ذمہ داریاں ہوتی ہیں ایک کا کام ملک کی زمینی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے اور ایک کا کام ملک کی دریائی اور سمندری سرحدوں کی ذمہ داری کرنا ہے اور ایک کا کام ملکی کی ہوائی سرحدوں کی نگہبانی کرنا ہے جب حالات عادی ہوں تو یہ سب اپنی اپنی جگہ پر اپنی ذمہ داری نبھاتے ہیں لیکن اگر ملکی حالات خراب ہوں تو ان سب کی ذمہ داری ہیکہ متحد ہو کر ایک دوسری کی مدد سے ملکی حالات کو بہتر بنانا چاہیے آپ سب جانتے ہیں کہ ہم ابھی انقلاب کے راستے میں ہیں اس کے باوجود کہ ہم نے اس سفر کی مسافت کے ایک اہم حصہ کو عبور کر لیا ہے لیکن پھر بھی ہم ابھی راستے میں ہیں اس وقت ہمارے ملک کی سرحدوں کو خطرہ ہے وہاں کے حالات عادی نہیں ہیں اس وقت ملک میں کچھ ضد انقلاب ملکی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے حالات میں ملکی افواج کو ملک کر ان شر پسند عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ جب اسلام کے دفاع کی بات آتی ہے تو مرد و خواتین میں فرق نہیں رہتا بلکہ ہر مسلمان فرد اسلام کا دفاع کرتا ہے چاہیے بچہ ہو یا بوڑھا یو یا جوان ہو مرد ہو یا عورت ہو سب اسلام کا دفاع کرتے ہیں اسی طرح جب اسلامی ملک کا دفاع کرنا ہوتا ہے تو اس وقت بھی مرد و خواتین میں فرق نہیں رہتا ہماری قوم نے اسلام کی مدد سے اسلام کو زندہ کرنے لئے انقلاب برپا کیا ہے جو بھی اس وقت اس انقلاب کی مخالفت کر رہے ہیں حقیقت میں وہ اسلام دشمن ہیں۔