امام خمینی(رح) مسلمانوں کو ہمیشہ کس بات کی تاکید کرتے تھے
ہمارے کچھ بنیادی مسائل ہیں اور کچھ فرعی مسائل ہیں لیکن فرعی مسائل کو ابھی مطرح کرنے کی ضرورت نہیں ہے فرعی مسائل کو بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بعد مطرح کیا جاے گا کیوں کہ ممکن ہے ان فرعی مسائل کی وجہ سے بنیادی مسائل اسی طرح باقی رہیں آپ جانتے ہیں کہ اس تحریک کی کامیابی کی وجہ لوگوں کا بنیادی عقیدہ تھا ایران کے مسلمانوں نے اسلام، ایمان اور عقیدہ کی بنیاد پر میدان میں قدم رکھا تھا اور اسی بیناد پر آج تک باقی ہیں ایرانی عوام اسلام اور ایمان کے نام پر متحد ہوئی تھی ہماری طاقت ہمارا اتحاد تھا و گرنہ آپ بہتر جانتےہیں کہ ہمارے پاس نہ کوئی ہتھیار تھا اور نہ ہی دوسرے جنگی وسائل ہمارا ایمان ہی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار تھا سڑ کوں پر ہماری خواتین کے ہاتھوں میں ہتھیار کی جگہ ننھے ننھے بچے تھے جنہیں وہ حقیقی اسلام کا درس دے رہیں تھیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 31 اردیبھشت 1358 کو قم میں تہران یونیورسٹی کے طلباء سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا ہمارے کچھ بنیادی مسائل ہیں اور کچھ فرعی مسائل ہیں لیکن فرعی مسائل کو ابھی مطرح کرنے کی ضرورت نہیں ہے فرعی مسائل کو بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بعد مطرح کیا جاے گا کیوں کہ ممکن ہے ان فرعی مسائل کی وجہ سے بنیادی مسائل اسی طرح باقی رہیں آپ جانتے ہیں کہ اس تحریک کی کامیابی کی وجہ لوگوں کا بنیادی عقیدہ تھا ایران کے مسلمانوں نے اسلام، ایمان اور عقیدہ کی بنیاد پر میدان میں قدم رکھا تھا اور اسی بیناد پر آج تک باقی ہیں ایرانی عوام اسلام اور ایمان کے نام پر متحد ہوئی تھی ہماری طاقت ہمارا اتحاد تھا و گرنہ آپ بہتر جانتےہیں کہ ہمارے پاس نہ کوئی ہتھیار تھا اور نہ ہی دوسرے جنگی وسائل ہمارا ایمان ہی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار تھا سڑ کوں پر ہماری خواتین کے ہاتھوں میں ہتھیار کی جگہ ننھے ننھے بچے تھے جنہیں وہ حقیقی اسلام کا درس دے رہیں تھیں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی تحریک کی کامیابی کے راز کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ہماری کامیابی کا راز ہمارا اتحاد تھا آپ سب کی ایک آواز تھی اور سب صہیونیزم نظام کا خاتمہ چاہتے تھے یہ وہ اسباب تھے جن کی وجہ سے ہم اس شیطانی طاقت کو جس کو دنیا کی سپر طاقتوں کی حمایت حاصل تھی سرنگوں کرنے میں کامیاب ہوے ہمارے لئے یہ بات یقینی تھی کہ اسلامی تحریک کامیاب ہو گی لیکن کچھ مادیگرا یہ سوچ رہے تھے ایرانی عوام دنیا کی سپر طاقتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی لیکن ہمارے ہدف نے ہمیں کامیاب بنایا انہوں نے فرمایا کہ میں آج ایک بار پھر اس بات کی تاکید کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا کہ ابھی ہم آدھے راستے میں ہیں ابھی ہم مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوے ہیں آپ کو اس تحریک کو باقی رکھنے کے لئے اپنے اتحاد اور جذبہ ایمانی کو زندہ رکھنا ہوگا۔