امریکا کو ایٹمی معاہدے میں شامل ہونے سے پہلے پابندیاں ختم کرنی ہوں گی: ایرانی صدر
ایرانی صدر حسن روحانی آج نے کابینہ کے اجلاس کے شرکت کے دوران کہا کہ ایران کوئی ہتیھیار خریدتا یا بناتا ہے تو وہ یہ کام اپنے دفاع کے لئے کر رہا ایران ہتھیار بنا کر جلتی ہوئی آگ پر پٹرول نہیں بلکہ پانی ڈال کر اس کے شعلوں کو کم کر رہا ہے اس وقت امریکا ایران کے خلاف ہتھیاتوں کی پابندیوں کو تمدید کرنے کی بات کر رہا ہے حسن روحانی نے کہا کہ اگر امریکا اس طرح کی کوئی غلطی کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایرانی صدر حسن روحانی نے آج کابینہ کے اجلاس کے شرکت کے دوران کہا کہ ایران کوئی ہتیھیار خریدتا یا بناتا ہے تو وہ یہ کام اپنے دفاع کے لئے کر رہا ایران ہتھیار بنا کر جلتی ہوئی آگ پر پٹرول نہیں بلکہ پانی ڈال کر اس کے شعلوں کو کم کر رہا ہے اس وقت امریکا ایران کے خلاف ہتھیاتوں کی پابندیوں کو تمدید کرنے کی بات کر رہا ہے حسن روحانی نے کہا کہ اگر امریکا اس طرح کی کوئی غلطی کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیوں کی تمدید کے سنگین نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے انحراف قبول نہیں کریں گے۔ صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی جوہری معاہدے سے خارج ہو کر تاریخی اور نامعقول غلطی کی ہے۔
صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی صدرٹرمپ کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیساتھ عالمی قوتوں کے جوہری معاہدے کی توثیق سے انکار کرتے ہوئے معاہدے سے دستبردار ہو کر ایک ایسی غلطی کی جسے کسی بھی طرح معقول فیصلہ نہیں کہا جا سکتا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اگر امریکہ دوبارہ جوہری معاہدے کا حصہ بننا چاہتا ہے تو پہلے ایران پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں اٹھائے اور ایرانی کمپنیوں کو آزادانہ تجارت میں رکاوٹ پیدا نہ کرے۔ پابندیاں ہٹانے سے پہلے امریکہ سے مذاکرات کا امکان نہیں۔
صدر حسن روحانی نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلحے کی خریدو فروخت کے حوالے سے ایران پر عائد پابندی میں توسیع کی جاتی ہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔
ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کو ان دو سالوں میں کوئی کامیابی نہیں ملی ٹرامپ یورپین ممالک کو اپنے ساتھ ملانے میں بھی ناکام رہا ہے ایران کے خلاف ٹرامپ کی ہر کوشش اور سازش ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے اب کوئی ایٹی معاہدہ باقی نہیں رہا اسے ایک بار پھر اس معاہدہ کے لئے درخواست دینے ہوگی اور اس سے پیہلے اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنا ہوگا اور تمام پابندیاں ہٹانا ہوں گی
واضح رہے کہ امریکہ نے اسرائیل اور سعودی عرب کے دباؤ میں 2018 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے جوہری معاہدے سے الگ ہو کر ایران پر شدید اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں، لیکن ایران بحمد اللہ امریکی پابندیوں کے باوجود ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔