معلمی صرف پیشہ نہیں، انبیاء علیھم السلام کی سنت ہے
انسانی معاشرے میں سب سے اہم کام تعلیم و تربیت ہے انسانی معاشرے میں اس مہم کام کی ذمہ داری معلم کی ہے معلم ہر اس انسان کو کہا جا سکتا ہے جو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے انسانوں کی ہدایت کرے، لغت میں معلم تعلیم دینے والے کو کہا جاتا ہے خداوند متعال انسان کا سب سے پہلا معلم ہے اللہ تعالی نے انسان کو اعلی ہدف کے لئے انتخاب کر کے اس کی تربیت کی ہے اللہ تعالی نے انسانوں کو تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لایا اور اس نے انسان کی تربیت کے لئے انبیاء علیھم السلام کو بھیجا ہے اللہ تعالی انبیاء علیھم السلام اور وحی کے ذریعے کمال کی طرف دعوت دیتا ہے لہذا اللہ تعالی انسانوں کا پہلا معلم ہے اس کے بعد انبیاء علیھم السلام انسانوں کے معلم ہیں استادی اور معلمی کا پیشوہ انبیاء علیھم السلام کا شیوہ ہے یہ مقدس پیشہ انبیاء علیھم السلام کا پیشہ تھا انبیاء علیھم السلام صرف انسانوں کے ہی نہیں بلکہ فرشتوں کے بھی معلم ہیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ معلم کی منزلت اور مقام کے بارے میں کچھ بولنا کوئی آسان کام نہیں ہے اس بارے میں جتنا بھی لکھا ور بولا جاے تو اس موضوع کا حق ادا نہیں ہو سکتا لیکن ائمہ اطہار علیھم السلام نے فرمایا ہیکہ علم نور ہے اس نور کے ذریعے ہم دنیا سے تاریکی ختم کر سکتے ہیں۔
اسلامی تحریک کے راہنما معلم کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ معلم کا کام صرف تعلیم دینا نہیں ہے بلکہ ایک اچھے استاد کو ہمدرد باپ کی طرح اپنے شاگردوں کی تربیت کرنی چاہیے تانکہ وہ اپنی زندگی کی مشکلات کو آسانی سے حل کر سکیں امام (رہ) فرماتے ہیں کہ استادی اور معلمی کا پیشہ انبیاء علیھم السلام کا پیشہ ہے پیغنبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تمام انسانوں کے معلم تھے اور ان کے بعد حضرت علی علیہ السلام سب کے معلم تھے۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی فرماتے ہیں کہ انسانی معاشرے میں سب سے اہم کام تعلیم و تربیت ہے انسانی معاشرے میں اس مہم کام کی ذمہ داری معلم کی ہے معلم ہر اس انسان کو کہا جا سکتا ہے جو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے انسانوں کی ہدایت کرے، لغت میں معلم تعلیم دینے والے کو کہا جاتا ہے خداوند متعال انسان کا سب سے پہلا معلم ہے اللہ تعالی نے انسان کو اعلی ہدف کے لئے انتخاب کر کے اس کی تربیت کی ہے اللہ تعالی نے انسانوں کو تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لایا اور اس نے انسان کی تربیت کے لئے انبیاء علیھم السلام کو بھیجا ہے اللہ تعالی انبیاء علیھم السلام اور وحی کے ذریعے کمال کی طرف دعوت دیتا ہے لہذا اللہ تعالی انسانوں کا پہلا معلم ہے اس کے بعد انبیاء علیھم السلام انسانوں کے معلم ہیں استادی اور معلمی کا پیشوہ انبیاء علیھم السلام کا شیوہ ہے یہ مقدس پیشہ انبیاء علیھم السلام کا پیشہ تھا انبیاء علیھم السلام صرف انسانوں کے ہی نہیں بلکہ فرشتوں کے بھی معلم ہیں۔