باپ سے زیادہ مہربان
راوی:محمد باقر ابطحی
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد باقر ابطحی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ میں نے تقریبا تیرہ چودہ سال امام خمینی(رح) سے کسب فیض کیا ہے کبھی اصول اور کبھی فقہ میں ان سے استفادہ کیا ہے آپ کے درس کی خصوصیت یہ تھی کہ آپ کبھی بھی مطالعہ کے بغیر درس نہیں دیتے تھے ایک مرتبہ مجھے ایک علمی مسئلہ پیش آیا تو میں امام (رہ) کی خدمت میں پہنچا لیکن امام (رہ) کہیں جا رہے تھے گلی میں مجھے دیکھ کر مسکراے اور فرمایا کہ آپ یہاں کہاں میں نے عرض کیا کہ آپ کی خدمت میں آ رہا تھا آپ وہیں سے اپنے گھر کی طرف واپس چل پڑےاورایک مہربان باپ کی طرح بیٹھ کر میری بات سنی اور جواب دیا۔