انھیں معاف کردیا
متعدد مقامات پر جن لوگوں نے امام خمینی (رح) کی توہین یا آپ کی برائی کی ہے اور اس کے بعد نادم و پشیمان ہوئے ہیں اور آپ کی خدمت میں خط لکھ کر عفو و بخشش کی درخواست کی ہے اور یہ سارے موارد امام کی خدمت میں پہونچتے تھے اور حضرت امام بلا تفریق تمام موارد میں فرماتے تھے: میں ان کو معاف کردیا۔ منجملہ ایک عرب نسل کا امریکہ سے امام کو خط لکھا کہ میں نے آپ کی توہین میں بڑے گناہ کا مرتکب ہوا ہوں اور یہ گناہ مجھے خواب کی طرح اذیت دے رہا ہے۔ لہذا عاجزی کے ساتھ آپ سے عفو و بخشش کی درخواست ہے۔ جب یہ خط امام کی خدمت میں پہونچا تو آپ نے محبت اور مہربانی سے لبریز دل کے ساتھ فرمایا: میں نے انهیں معاف کیا۔
حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن رحیمیان