دوسروں کی طرح اپنے بچوں کو بھی شہریہ دیتے تھے
امام خمینی (رح) اس شعبہ اور حصہ میں جو تمام روحانی سماج اور دینی حوزہ سے متعلق تھا، اپنے بچوں کو ایک طالب علم حساب کرتے تھے اور اتنا ہی اپنے بیٹے کو بھی شہریہ دیتے تھے جتنا دیگر طالب علموں کو دیتے تھے۔ اپنے بچوں کی زندگی کی ضرورتوں کو برطرف کرنے میں اسی حد تک کوشش کرتے تھے جتنی دیگر طالبعلموں کی امداد کرتے تھے۔ امام اپنی اولاد کو بھی دیگر علماء اور افاضل کی طرح ایک طالب علم اور روحانی جانتے تھے۔
حجت الاسلام و المسلمین دعائی