اسلام صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ انسانیت کا مذہب ہے
اسلام کسی ایک طبقے سے مخصوص نہیں ہے اسلام کسی ایک طائفہ کا نہیں ہے اسلام سب کے لئے ہے اسلام کا مقصد ہر انسان کی ہدایت ہے اسلام کبھی تبعیض کا قائل نہیں ہوا دین محمدی میں سب برابر ہیں ہم سب ایک ہیں ایک ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کے بھائی ہیں ہم اسی اسلام اور اسلامی تحریک کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اسلامی قوانین کے مطابق ہر انسان کو برابر سمجھتی ہے یہاں کسی کو دوسرے پر ترجیح نہیں دی جاے گی یہ اسلامی حکومت ہے ہم اس کے ذریعے پوری دنیا کے لئے دین کی حقانیت کو بیان کریں گے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 1 اردیبھشت1358ہجری شمسی کو قم میں ایران کی ریاست کرد کے علماء سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ اسلام کسی ایک طبقے سے مخصوص نہیں ہے اسلام کسی ایک طائفہ کا نہیں ہے اسلام سب کے لئے ہے اسلام کا مقصد ہر انسان کی ہدایت ہے اسلام نے کبھی تبعیض کا قائل نہیں ہوا دین محمدی میں سب برابر ہیں ہم سب ایک ہیں ایک ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کے بھائی ہیں ہم اسی اسلام اور اسلامی تحریک کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اسلامی قوانین کے مطابق ہر انسان کو برابر سمجھتی ہے یہاں کسی کو دوسرے پر ترجیح نہیں دی جاے گی یہ اسلامی حکومت ہے ہم اس کے ذریعے پوری دنیا کے لئے دین کی حقانیت کو بیان کریں گے
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ صدر اسلام سے ہی اسلام نے سب کو برابری کا درجہ دیا ہے اسلامی فوج اور عوام کے درمیان یکجہتی اور اتحاد تھا وہاں سب ایک تھے ان میں کوئی اختلاف نہیں تھا لیکن اس کے بعد ایسے ایسے بادشاہ آے جنہوں نے عوام اور فوج میں جدائی ڈالی خاص کر ایران میں پہلوی حکومت نے فوج اور عوام کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا لیکن اسلام نے اتحاد اور یکجہتی کا درس دیا ہے اسلام نہ صرف مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بہترین سلوک اور اچھے برتاو کی طرف دعوت دیتا ہے بلکہ اسلام اغیار کے ساتھ بھی بہترین سلوک اور اچھے اخلاق کا درس دیتا ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اپنی تقریر کے آخر میں اسلام اور اسلامی انقلاب کے خلاف امریکی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ شاہ کے زمانے میں امریکہ نے ہمارے مدارس بند کروا دئے تھے کسانوں کو اپنے کھیتوں میں کھیتی کرنے کی اجازر نہیں مل رہی تھی ایران کے جوانوں کو جہالت کی تاریکی میں رکھنے کے لئے انھیں علم کے نور سے دور رکھا جا رہا تھا آج یہ شیطان اس ملک میں نا امنی کا سبب بنے ہوے ہیں کیوں کہ یہ جانتے ہیں کہ جب تک اس ملک میں امن نہیں ہو گا تب تک یہ ملک نہ علمی طور اور نہ ہی صنعتی طور پر ترقی کر سکتا ہے میں پوری قوم کی کاوشوں کا شکر گزار ہوں لیکن اس بات کی امید کرتا ہوں کہ اب ہماری قوم پہلے سے زیادہ محنت کرے گی اس انقلاب کے ذریعے ہم اسلام پر لگاے ہوے دبے صاف کریں گے۔