سعودی اتحاد جنگ ختم کرنے پر مائل نہیں: انصاراللہ

سعودی اتحاد جنگ ختم کرنے پر مائل نہیں: انصاراللہ

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں : ترکی

سعودی اتحاد جنگ ختم کرنے پر مائل نہیں: انصاراللہ

ابنا۔ تحریک انصار اللہ کے انفارمیشن سینٹر کے نائب سربراہ عبد القدوس الشہاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے مسئلے میں کوئی سرکاری و رسمی بات سامنے نہیں آئی ہے کہا کہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دوران بھی یمن کے خلاف دسیوں حملے کئے ہیں۔

الشہاری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ جنگ روکنے کے لئے کوئی حقیقی ارادہ نظر نہیں آتا کہا کہ ایسے وقت جب سعودی اتحاد دو ہفتے کی جنگ بندی کی خبر دے رہا ہے، بہتر ہے کہ وہ جنگ کو پوری طرح ختم کر دے۔

جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گذشتہ جمعرات کو یمن میں دو ہفتے کی جنگ بندی کی خبر دی تھی اور دعوی کیا تھا کہ اس کے بعد بھی اس کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے تاہم اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سعودی اتحاد کے حملوں میں شدت آگئی۔

یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بدھ کو کہا کہ اقوام متحدہ کو بحران یمن کے حل اور جنگ بندی کے بارے میں صنعا کے جواب سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور جارحیت کی فوری روک تھام، محاصرے کا خاتمہ ، انسان دوستانہ اور اقتصادی تدابیر اختیار کرنا ہی، قوم کی ترجیح اور امن کا حقیقی دروازہ ہے۔

 

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں : ترکی

ابنا۔ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران اوردیگرممالک کے خلاف امریکی پابندیاں ایک سیاسی ہتھیار میں تبدیل ہوئی ہیں جس کا مقصد ان ممالک کو نقصان پہنچانا ہے جو واشنگٹن کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے اس مقالے میں لکھا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں نہ فقط ایران کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک کو بھی اس سے نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ آزاد تجارت کے خلاف ہے۔

چاووش اوغلو نے کورونا وائرس سے قبل عالمی نظام کی ابتر صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پہلی ترجیح انسانی جان کی حفاظت ہونی چاہئیے لیکن امریکہ کی پابندیوں نے مختلف شعبوں من جملہ  طب کے شعبے کو متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے حکام نے ایران میں کورونا کے پھیلاو کے بعد ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں کورونا کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ای میل کریں