امام خمینی(رح) بہت مہربان تھے
راوی: حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خمینی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق یاد گارامام خمینی(رح) سید احمد خمینی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی(رح) بہت مہربان ہیں جیسا کہ وہ نجف اشرف میں تھے اور کبھی کبھی ہماری بہنیں وہاں آتی تھیں اور جب وہ وہاں سے رخصت ہوتی تھیں تو صحن سے جب امام(رہ) انھیں رخصت کرتے تھے تو یہ منظر دیکھنے کی طاقت نہیں ہوتی تھی میں وہاں سے چلی جاتی تھی میرے مرحوم بھائی بھی یہی فرماتے تھے کہ جب والد محترم بہنوں کو رخصت کرتے تھے تو یہ منظر ہم نہیں دیکھ سکتے تھے کیوں امام (رہ) اپنی اولاد سے اتنی مہربانی سے پیش آتے تھے کہ ان لمحات کو دیکھنا کافی سخت ہو جاتا تھا لیکن یہ محبت اور مہربانی ان کے فیصلوں میں اثر انداز نہیں ہوتی تھی۔