امام خمینی(رح) اپنے چھوٹے بچوں کے قضا روزوں کے بارے میں کیا کرتے تھے؟
قضا روزوں کے بارے میں امام خمینی(رہ) کا حکم یہ تھا کہ اور وہ مقید تھے کہ دوسرے رمضان المبارک سے پہلے روزے رکھیں جائیں ۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محترمہ فرشتہ اعرابی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی(رح) اس بات کے پائبند تھے اور ان کا حکم بھی یہی تھا کہ قضا روزے آنے والے رمضان المبارک سے پہلے رکھنے چاہیے اور رمضان المبارک تک کوئی بھی روزہ باقی نہیں رہنا چاہیے اسی وجہ سے اگر مسافرت کی وجہ سے بچوں کا کوئی روزہ رہ جاتا تھا تو آپ خود ہی سردیوں میں بچوں کو اپنی نگرانی میں قضا روزے رکھواتے تھے۔