دعا سے بڑا کوئی تحفہ نہیں
میں نے جتنا سنا ہے اس سے اس کام کی بزرگی اور اہمیت کو سمجھا ہے اس مسالہ سے یہ بات ثابت ہو گی کہ ہمارے جوانون نے ایمان اور خدا پر توکل کرتے ہوے معجزات کی طرح کام انجام دے رہے ہیں اگر میرے پاس دعا سے بڑھ کر کوئی چیز ہوتی تو میں آپ کو انعام کے طور پر دیتا لیکن میں کیا کروں کہ میں نے دعا سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں دیکھی لہذا جو دعا میں نے آپ کو دی ہے یا دوں گا اس سے بڑھ کر میرے پاس کوئی تحفہ نہیں تھا پروردگار سے میری دعا ہیکہ پروردگار آپ سب کو ہر مرحلہ میں کامیاب بناے اور آپ سب کو اس اسلامی ملک کی حفاظت کرنے کی توفیق دے ملک میں فساد اور فتنوں کی جڑوں کو مل کر ختم کریں میں ایران کی فضائیہ، آرمی اور دوسری مسلح افواج کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ اس ملک کی حفاظت کی ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 18 فروردین 1358 ہجری شمسی کو ایران کی فضائیہ سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ میں نے جتنا سنا ہے اس سے اس کام کی بزرگی اور اہمیت کو سمجھا ہے اس مسالہ سے یہ بات ثابت ہو گی کہ ہمارے جوانون نے ایمان اور خدا پر توکل کرتے ہوے معجزات کی طرح کام انجام دے رہے ہیں اگر میرے پاس دعا سے بڑھ کر کوئی چیز ہوتی تو میں آپ کو انعام کے طور پر دیتا لیکن میں کیا کروں کہ میں نے دعا سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں دیکھی لہذا جو دعا میں نے آپ کو دی ہے یا دوں گا اس سے بڑھ کر میرے پاس کوئی تحفہ نہیں تھا پروردگار سے میری دعا ہیکہ پروردگار آپ سب کو ہر مرحلہ میں کامیاب بناے اور آپ سب کو اس اسلامی ملک کی حفاظت کرنے کی توفیق دے ملک میں فساد اور فتنوں کی جڑوں کو مل کر ختم کریں میں ایران کی فضائیہ، آرمی اور دوسری مسلح افواج کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ اس ملک کی حفاظت کی ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ علماء جو آپ کے درمیان ہیں آپ لوگوں کا اتحاد ملک اور اسلام کے فائدہ میں ہے لیکن کچھ لوگ آپ اور ان علماء کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے اگر علماء آپ کے ساتھ ہوں گے تو اس سے آپ کو فائدہ ہو گا مجھے امید ہیکہ اللہ تعالی آپ کے اس اتحاد کو اسی طرح باقی رکھے قومی اتحاد ہی ہمارے انقلاب کی کامیابی کا راز ہے لیکن آپ میں سے ہر ایک کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ہو کوئی اپنے حدود میں رہ کر کام کرے علماء کو کیا کرنا ہوگا پہلے سے مشخس ہو اور کسی کو بھی علماء کو تبلیغی کام سے نہین روکنا چاہیے اس بات کو یاد رکھیں کے علماء کے دشمن آپ کے دوست نہیں ہو سکتے میری آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ سب یہ جان لیں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔