بھارتی اور ایرانی میں کیا فرق ہے؟
راوی: حجۃ الاسلام والمسلمین فرقانی
حجۃ الاسلام والمسلمین فرقانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ نجف میں داخل ہونے کے بعد کچھ دوستوں کے اصرار کی وجہ سے امام خمینی(رح) نے شہریہ دینا شروع کیا جناب آقای بروجردی اور جناب آقای خوانساری کے مقسم نے ہم سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمارا شہریہ تقسیم کرنے کا طریقہ یہ ہیکہ ہم ایرانی طالب علم کو تین درھم دیتے ہیں جبکہ ہندوستانی پاکستانی اور افغانی طالب علموں کو ڈیڑھ درھم دیتے ہیں ہم نے امام(رہ) کو ان کا طریقہ کار بتایا جس کے کے بعدآپ نے فرمایا کہ ایسا کرنا صحیح نہیں ہے ہندوستانی اور ایرانی طالب علم میں کوئی فرق نہیں سب کو برابر تقسیم کریں۔