قم علم،شجاعت اور فداکاری کا مرکز ہے
میں خوشحال ہوں کہ ایک عرصے کے بعد آپ حضرات سے مل رہا ہوں میں ہمیشہ ایران اور اپنے وطن قم کے بارے میں سوچتا ہوں اور دعا کرتا ہوں آپ جانتے ہیں کہ قم امام جعفر صادق علیہ السلام کے زمانے سے تشیع کا مرکز بنا ہوا ہے جس طرح قم سے پوری دنیا میں علم نشر ہو رہا ہے اسی طرح قم سے اسلام کی راہ میں فداکاری ا ور شجاعت بھی نشر ہو رہی ہے قم تمام برکات کا مرکز ہے خداوند کریم آپ تمام حضرات کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور سب کو دین اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عنایت کرے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے 5 فروردین 1358 ہجری شمسی کو قم میں مبلغین کے ایک گروہ سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ میں خوشحال ہوں کہ ایک عرصے کے بعد آپ حضرات سے مل رہا ہوں میں ہمیشہ ایران اور اپنے وطن قم کے بارے میں سوچتا ہوں اور دعا کرتا ہوں آپ جانتے ہیں کہ قم امام جعفر صادق علیہ السلام کے زمانے سے تشیع کا مرکز بنا ہوا ہے جس طرح قم سے پوری دنیا میں علم نشر ہو رہا ہے اسی طرح قم سے اسلام کی راہ میں فداکاری ا ور شجاعت بھی نشر ہو رہی ہے قم تمام برکات کا مرکز ہے خداوند کریم آپ تمام حضرات کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور سب کو دین اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عنایت کرے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ آپ جانتے ہیں کہ ابھی ہمیں کافی لمبا راستہ طہ کرنا ہے تو اس سفر میں ہم سب کو مل کر شرکت کرنی چاہیے تانکہ ہم اپنے مقصد تک پہنچ سکیں ہمیں اس رفرانڈم میں شرکت کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی اس کی اہمیت کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے ہرایک کو چاہیے مرد ہو یا عورت ہو سب کو اس میں شرکت کرنی چاہیے ہر انسان کو اپنا موقف واضح کرنا چاہیے کہ وہ اسلامی حکومت چاہتے ہیں یا خدا نخواستہ غیر اسلامی آپ کو تمام وسائل کو استعمال کرنا ہو گا تانکہ یہ رفرانڈم ہو سکے آپ سب کی ذمہ اری ہے کہ لوگوں کو اسلامی حکومت کی اہمیت بتائیں اور انہیں اس بات کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی حکومت ہی اس ملک کی مشکلات پر غلبہ پا سکتی ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں تھی لیکن اسلام کی طاقت نے ہمیں کامیاب بنایا ہمیں اس کے بعد کامیابی کے اس راز کی حفاظت کرنی چاہیے ہمیں اسلام اور اپنے اتحاد کو قوی بنانے کی ضرورت ہے ہمارا اتحاد اور اسلامی قوانین کی پیروی ہی ہماری کامیابی کی نشانی ہے یہ نہ سوچیں کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہماری ذمہ داری ختم ہو گئی ہے بلکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے اب پہلے سے زیادہ ہمیں اسلام اور اسلامی انقلاب کے لئے تلاش اور کوشش کرنی ہو گی۔