امام خمینی

ملک کی ترقی اور بربادی میں میڈیا کا کردار

ٹی وی اور ریڈیو سے نشر ہونے والا ہر پروگرام معاشرے میں کتنا اثر انداز ہوتا ہے اس انقلا

ملک کی ترقی اور بربادی میں میڈیاکا کردار

اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹی وی اور ریڈیو میں کام کرنے والے تمام بہن بھائیوں کا شکر گزار ہوں آپ جانتے ہیں کہ جب سے اس ٹی وی اور ریڈیو نے ایران میں جنم لیا ہے اس نے اس قوم کی حیثیت کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اس قوم کو دنیا کی سپر طاقتوں سے وابستہ کیا ان ذرائع ابلاغ نے باپ سے بھی برے بیٹے کے زمانے میں ایران کے ساتھ بہت خیانتیں کی ہیں آپ جانتے ہیں کہ ٹی وی اور ریڈیو سے نشر ہونے والا ہر پروگرام معاشرے میں کتنا اثر انداز ہوتا ہے اس انقلاب سے پہلے ایران کے دشمنوں نے ایران میں ہر قسم کے فساد کو پھلانے کے لئے ان ذرائع ابلاغ کا استعمال کیا تھا۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 27 اسفند 1360 کو تہران میں پولیٹیکل یونٹ کے اعلی حکام اور ٹی وی کے عملے کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹی وی اور ریڈیو میں کام کرنے والے تمام بہن بھائیوں کا شکر گزار ہوں آپ جانتے ہیں کہ جب سے اس ٹی وی اور ریڈیو نے ایران میں جنم لیا ہے اس نے اس قوم کی حیثیت کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اس قوم کو دنیا کی سپر طاقتوں سے وابستہ کیا ان ذرائع ابلاغ نے باپ سے بھی برے بیٹے کے زمانے میں ایران کے ساتھ بہت خیانتیں کی ہیں آپ جانتے ہیں کہ ٹی وی اور ریڈیو سے نشر ہونے والا ہر پروگرام معاشرے مین کتنا اثر انداز ہوتا ہے اس انقلاب سے پہلے ایران کے دشمنوں نے ایران میں ہر قسم کے فساد کو پھلانے کے لئے ان ذرائع ابلاغ کا استعمال کیا تھا۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان ذرائع ابلاغ سے نشر ہونے والا ایک جملہ بھی ملک کے حالات کو بدل سکتا ہے لہذا ان ذرائع ابلاغ کو چلانے والا ایسا شخس ہونا چاہیے جو اس کا ماہرہو تانکہ وہ یہاں سے نشر ہونے والے تمام پروگراموں کو کنٹرول کرسکے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ یہاں جو بھی آے اور اس کا جو بھی دل چاہیے اور کہہ کر چلا جاے لہذا ایسے افراد ان ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری قبول کریں جو سیاست سے آشنائی رکھتے ہوں۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ دنیا کی سپر طاقتیں اس ایران کی ٹی وی اور ریڈیو پر نظر جمائی ہوئی ہیں اور وہ اپنے اس منہ کے نوالے کو ایک بار پھر واپس لینا چاہتے ہیں کیوں کہ یہ طاقتیں ایران کو مختلف جہات سے اپنا محتاج بنانا چاہتے تھے اور ابھی بھی یہ طاقتیں ایران کا پیچھا نہیں چھوڑ رہیں ہیں اس وقت وہ ایران کی ہر چیز پر نظر رکھے ہوے ہیں لیکن ان کی نظریں سب سے زیادہ ایران کی ٹی وی اور ریڈیو پر ہیں کیوں وہ جانتے ہیں کہ ملک کے بنانے اور بگاڑنے میں ان ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے لہذا آپ کو ان شیاطین سے  ہوشیار رہنا ہو گا کہ ممکن یہ مختلف حربوں سے آپ کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔

ای میل کریں