امریکہ جھوٹا ہے: ایران

امریکہ جھوٹا ہے: ایران

سعودی عرب کورونا کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے: ایران

امریکہ جھوٹا ہے: ایران

 

ابنا۔ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکی اقدامات دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہیں اس نے بڑی دھوم دھام سے سوئس مالیاتی چینل کے نفاذ کا اعلان کیا لیکن اب وہ مختلف ممالک میں ایران کے مالی وسائل کو اسی چینل میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکہ عملی اقدام نہیں کرتا تب تک ہم ان کے بیانات کو جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں سمجھیں گے۔

وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ امریکی حکام صرف نعرے لگا رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ ادویات اور طبی وسائل کی منتقلی کے لئے تمام راہیں کھلی ہیں تو پھر یہ بھی بتادیں کہ ہم کیسے بغیر کسی رکاوٹ کے ادویات اور طبی وسائل منتقل کر سکتے ہیں۔

 سید موسوی نے کہا کہ امریکی اس بات کا دعوی کر رہے ہیں کہ ادویات اور طبی وسائل کو پابندیوں سے استثنی حاصل ہے حالانکہ عملی طور پر ان کی منتقلی کے لئے تمام راستے بند ہیں اور سوئس مالیاتی چینل کے نفاذ میں بھی بہت ساری رکاوٹیں حائل ہیں۔

 

سعودی عرب کورونا کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے سعودی حکام کے بے بنیاد الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس سے قبل بھی ضروری وضاحت دے چکا ہے اور سعودی حکام کی جانب سے اس معاملہ کو دوباہ اٹھایا جانا باعث تعجب ہے۔

قابل ذکر ہے سعودی عرب نے یہ دعوی کیا تھا کہ ایران، سعودی شہریوں کے پاسپورٹ پر ایران میں داخلے کے وقت انٹری کی مہر نہیں لگا رہا اور وہ اس طرح کورونا کو انکے ملک میں پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ دیگر تمام ملکوں کے لئے ایران کا الکٹرانک ویزا ایک ہی طرح جاری کیا جاتا ہے اور بہت سے پیشرفتہ ممالک میں یہ طریقہ کار رائج ہے کہ پاسپورٹ پر ویزا پیپر چپکانے اور انٹری ایگزت کی مہر لگانے سے اجتناب کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزرا کونسل نے منگل کے روز ایک نشست میں ایران پر کورونا کو پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس مہلک وائرس کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔

ای میل کریں