مجھے سلام کا موقع ہی نهیں دیا
ایک رات حضرت امیر المومنین (ع) کے حرم میں زیارت کے لئے گیا ہوا تھا اور نماز میں مشغول تھا کہ امام خمینی (رح) کے آنے کا احساس ہوا اور میرے ہی پہلو میں خالی جگہ دیکھ کر بیٹھ گئے۔ نماز پڑھنے کے بعد متوجہ ہوا کہ آپ دعا میں مشغول ہیں۔ میں نے دل میں کہا کہ ادب کا تقاضا ہے کہ جب آقا کی دعا تمام ہوجائے تو سلام کروں لیکن امام نے مجھے سلام کرنے کا موقع ہی نہیں دیا کیونکہ جیسے ہی میری نماز تمام ہوئی فورا امام نے میری طرف مڑ کر سلام کردیا اور میں شرمندہ ہو کر رہ گیا۔
آیت اللہ موحدی کرمانی