طلاب کے ساتھ بیٹھتے
سن 1955ء کو آیت اللہ العظمی بروجردی (رح) کے گھر پر ایام فاطمیہ (س) کی مجلس عزا منعقد ہوئیں تو میں نے امام خمینی (رح) کو دیکھا کہ طلاب کے ساتھ اور آیت اللہ بروجردی (رح) سے کچھ فاصلہ پر انتہائی فروتنی اور ادب کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس مجلس میں مرحوم تربتی ذاکر تھے۔ اس پوری مدت میں کہ ہم مجلس میں جاتے تھے دیکھا کہ مجلس کے آغاز سے اختتام تک امام دو زانو بہت ہی مودبانہ انداز میں بیٹھے تھے اور ذاکر کے بیان کو سن رہے تھے۔ یہ میرے لئے بہت حیرت کی بات تھی کہ آپ مرحوم آیت اللہ بروجردی (رح) کے قریب کیوں نہیں بیٹھے بلکہ ایک عام سامعین کی طرح تمام تر عظمت و احترام رکھنے کے باوجود جوان طالبعلموں کے درمیان بیٹھے ہوئے ہیں۔