اپنے لئے کسی سہم کے قائل نہیں تھے
حضرت امام خمینی (رح) کا زہد و تقوی، پاکدامنی اور پارسائی طالبعلمی کی آغاز سے آج تک دوست و دشمن اور خاص و عام کے زبان زد رہی هے۔ امام نے اپنی پوری زندگی واجب اور مستحب ساری عبادتیں انجام دہی میں اور مکروہات سے دوری کرتے تھے اس کے باوجود کسی نے ایک بار اور کسی ایک موقع پر بھی نہ دیکھا اور نہ ہی سنا ہوگا کہ آپ نے اپنی تعریف خود کی ہو یا راہ خدا میں مشکلات برداشت کرنے پر کسی سے کچھ کہا ہو اور نہ ہی تقدس مآبی اور پرہیزگاری کا اظہار کیا ہو۔ اسی وجہ سے امام (رح) کی سیاسی اور سماجی زندگی میں خلوص کی روح، تعریف و تمجید اور خودستائی سے دوری مکمل طور پر آشکار تھی۔ ہم نے انقلاب اور مقابلوں کے درمیان ایک بار بھی نہیں دیکھا اور نہ سنا کہ آپ نے اپنے خطوط اور پیغامات اور انٹرویوز میں کبھی اپنی قیادت کو اہم بناکر پیش کیا ہو یا اسلامی انقلاب میں ذرہ برابر اپنے سہم اور حصہ داری کے قائل ہوں۔