میں اپنی تصویر پسند نہیں کرتا

میں اپنی تصویر پسند نہیں کرتا

میں اپنی تصویر پسند نہیں کرتا

میں نے سنا هے کہ جب ریڈیو اسٹیشن کے رئیس آقا محمد ہاشمی امام کی خدمت میں پہونچے تو امام نے ان سے کہا میں پسند نہیں کرتا کہ جب بھی ٹیلی ویژن سے خبر نشر ہو تو پہلے تصویر آئے اور اس کے بعد ان کے بارے میں خبر۔ ان لوگوں نے امام سے عرض کیا کہ لوگ آپ کے دیدار کے مشتاق ہوتے ہیں اور ہمیشہ آپ کی خبر سننے کے خواہاں رہتے ہیں۔ امام نے فرمایا: ہم ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ لوگوں کے درمیان پہچانے نہیں گئے ہیں۔ لوپوں سے میری آشنائی ان مسائل سے پہلے سے ہے جب ریڈیو اور ٹیلی ویژن ہمارے اختیار میں نہیں تھا۔ لہذا لوگوں کا ہم سے اور ہمارا لوگوں سے رابطہ کا ان مسائل سے کوئی ربط نہیں ہے۔

راوی: حجت الاسلام و المسلمین مسیح مہاجری

ای میل کریں