ٹیلی ویژن کی آواز مکمل طور پر بند کردی

ٹیلی ویژن کی آواز مکمل طور پر بند کردی

ٹیلی ویژن کی آواز مکمل طور پر بند کردی

میں ایک بار امام خمینی (رح) کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا اور آقا اپنی ہی تقریر ٹیلی ویژن سے سن رہے تھے۔ اکثر دیکھا تھا کہ آپ اپنی تقریریں روزناموں میں پڑھتے ہیں۔ جب امام کی تقریر ختم ہوتی تو مجمع اٹھا اور نعرہ لگانا شروع کردیا۔ تدریجا نعرہ بدل گیا اور نعرہ لگانے لگے: "روح منی خمینی؛ بت شکنی خمینی" جیسے ہی یہ نعرہ لگنے لگا تو آقا نے ٹیلی ویژن کی آواز کم کردیا لیکن ابھی مجمع نعرہ لگا رہا تھا تو امام نے دوبارہ آواز کم کی اس کے بعد بھی جب لوگوں کا نعرہ کم نہیں ہوا تو ٹیلی ویژن ہی بند کردیا اور اس وقت کھولا جب کوئی دوسری تصویر آنے لگی اور امام نے آواز بڑھا دی۔

راوی: حجت الاسلام و المسلمین مسیح بروجردی

ای میل کریں