علاقے کی عوام کو بیدار کرنا علماء کی شرعی ذمہ د اری ہے
حقیقی اسلام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہماری شرعی ذمہ داری ہے جب اسلام کو ہماری ضرورت پڑے گی تو ہمارے فقھاء کو بھی میدان میں بھی آنا ہوگا اس سے پہلے بھی جب بھی اسلام کو ضرورت پڑی تو ہمارے فقہاء ہمارے ائمہ طہار علیھم السلام کی طرح میدان میں تھے اسلام کو جب بھی خطرہ محسوس ہوا ہے تو علماء نے ہمیشہ اسلام کو خطرے سے بچایا ہے جب ایران میں ایران کے مسلمانوں اور علماء نے دیکھا کہ اسلام خطرے میں ہے تو ایران کی پوری قوم نے اسلام کی خاطر ظلم کے خلاف ایک تحریک چلائی جس میں اللہ تعالی نے ان کی مدد کی اور انھیں اس تحریک میں کامیاب بنایا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی نے (11 اسفند 1357 )کو قم میں علماء سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ حقیقی اسلام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہماری شرعی ذمہ داری ہے جب اسلام کو ہماری ضرورت پڑے گی تو ہمارے فقھاء کو بھی میدان میں بھی آنا ہوگا اس سے پہلے بھی جب بھی اسلام کو ضرورت پڑی تو ہمارے فقہاء ہمارے ائمہ طہار علیھم السلام کی طرح میدان میں تھے اسلام کو جب بھی خطرہ محسوس ہوا ہے تو علماء نے ہمیشہ اسلام کو خطرے سے بچایا ہے جب ایران میں ایران کے مسلمانوں اور علماء نے دیکھا کہ اسلام خطرے میں ہے تو ایران کی پوری قوم نے اسلام کی خاطر ظلم کے خلاف ایک تحریک چلائی جس میں اللہ تعالی نے ان کی مدد کی اور انھیں اس تحریک میں کامیاب بنایا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ شاہ کی سرنگونی کے بعد ہماری ذمہ داری ہیکہ ہم حکومت کو معین کریں حکومت بنانے کے لئے ہمیں ایرانی عوام کی حمایت حاصل ہے ایرانی عوام نے شاہ کو ملک سے نکال کر اسلامی حکومت کی تایید کی ہے لیکن ہمیں رفرنڈم کرانا ہوگا اور آپ حضرات کی ذمہ داری ہیکہ جن جن علاقوں کو جانتے ہیں وہاں جا کے لوگوں کو سمجھائیں کہ اسلام جمہوریہ کو ووٹ دیں ہم یہاں ایک اسلامی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں ہم اسلامی ڈیموکریسی قائم کرنا چاہتے ہیں ایسی ڈیموکریسی کہ جس میں سب کے حقوق کی رعایت کی جاے اور کسی کے حقوق پائمال نہ ہوں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے طلاب کو اس بات کی تاکید کرتے ہوے فرمایا کہ اگر کچھ دن کے لئے ہمارے درس چھوٹ بھی جائیں تو کوئی حرج نہیں کبھی کبھی ہمیں درس کو اللہ کی خاطر چھوڑنے بھی پڑتے ہیں لہذا ہمیں اپنے اپنے علاقوں میں جاکر لوگوں کو اسلامی جمہوریہ کی اہمیت بتانا ہو گی ہمیں اس ملک میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے محنت کرنے کی ضرورت ایسا نہیں ہیکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہماری ذمہ داریاں ختم ہو گئی ہیں نہیں بلکہ اسلامی تحریک کی کامیابی کے بعد ہماری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اس وقت دشمن پہلے سے زیادہ ہمارے خلاف سازشیں کر رہا ہے ہمیں ہمیشہ کی طرح دشمن کو اس کی سازشوں ناکام بنانا ہو گا ہمیں اس انقلاب کے ذریعے دنیا کے کونے کونے تک حقیقی اسلام کو پہچانا ہو گا۔