دنیا کی کوئی بھی طاقت اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتی
میں جب ان چہروں کو دیکھتا ہوں میں جب ان اسلامی اور نورانی چہروں پر نظر ڈالتا ہوں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے آپ لوگوں نے اسلام کو زندہ کیا ہے آپ کی وجہ سے ایران محفوظ ہے ان جوانوں نے اسلامی تحریک کے آغاز سے اور اسی طرح اسلامی تحریک کی کامیابی کے بعد اسلامی انقلاب میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے امید ہے کہ وہ اپنے اس کردار کو اپنی اولاد میں منتقل کریں گے جو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوے اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت کریں گے اور اسی طرح ہمارا یہ ملک ایک اسلامی ملک باقی رہے گا اور بالکل آپ کی طرح آپ کے جانشین بھی اس ملک میں اسلامی قوانین پر عمل کرتے ہوے دوسروں کو بھی اس کی تعلیم دیں گے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے(10 اسفند 1360) کو تہران میں سپاہ کے اعلی حکام سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ میں جب ان چہروں کو دیکھتا ہوں میں جب ان اسلامی اور نورانی چہروں پر نظر ڈالتا ہوں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے آپ لوگوں نے اسلام کو زندہ کیا ہے آپ کی وجہ سے ایران محفوظ ہے ان جوانوں نے اسلامی تحریک کے آغاز سے اور اسی طرح اسلامی تحریک کی کامیابی کے بعد اسلامی انقلاب میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے امید ہے کہ وہ اپنے اس کردار کو اپنی اولاد میں منتقل کریں گے جو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوے اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت کریں گے اور اسی طرح ہمارا یہ ملک ایک اسلامی ملک باقی رہے گا اور بالکل آپ کی طرح آپ کے جانشین بھی اس ملک میں اسلامی قوانین پر عمل کرتے ہوے دوسروں کو بھی اس کی تعلیم دیں گے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ اسلام کافی عرصے سے مظلوم تھا کیوں کہ کبھی بھی اسلام کے اہداف کو بیان نہیں کیا بلکہ ہمیشہ عالم اسلام کو اسلام حقیق حقائق سے دور رکھا گیا ہے اور ان کے سامنے اسلامی اہداف کو بیان نہیں کیا گیا لیکن اب مجھے امید ہیکہ اب ہمارےجوان ہمارے علماء ہمارے مبلغین دنیا کے کونےکونے حقیقی اسلام پہنچائیں گے اسلام ایک عظیم طاقت ہے جس پر پردہ ڈال دیا گیا پے ہمیں ان پردوں کو ہٹانے کی ضرورت ہے اسلام کی حقیقت نے ثابت کر دیا کہ اگر ہم اسلام کی خاطر کوئی کام کریں گے تو اس میں کامیابی اسلام کے طرفداروں کی ہی ہو گی۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں کی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ آپ جوانوں نے ثابت کر دیا کہ اسلامی انقلاب کے جوان دنیا کی کسی بھی طاقت کا مقابلہ کر سکتے ہیں مجھے امید ہیکہ ہمارے ملک کے جوان دنیا کی کسی بھی طاقت کے سامنے اپنے ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کچھ لوگ یہ سوچ رہے thy کہ شھنشاہی نظام کے ختم ہونے سے ایران کو مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا لیکن یہ لوگ اس بات سے غافل تھے کہ اسلام کی طاقت دنیا کی ہر طاقت سے زیادہ ہے۔