امام خمینی

ریڈیو اور ٹی وی کی اہمیت کے بارے میں امام خمینی(رح) کا بیان

ٹی وی اور ریڈیو میں کام کرنے والوں کی ذمہ داری دوسروں سے زیادہ ہے اس وقت پورے ملک کی عوام ریڈیو اور ٹی وی کو سن اور دیکھ رہی ہے

ریڈیو اور ٹی وی کی اہمیت کے بارے میں امام خمینی(رح) کا بیان

میں یہاں پر موجود تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں اور مجھے امید ہیکہ انشاء اللہ سب اللہ تعالی کی رضا کے مطابق عمل کرنے میں کامیاب ہوں گے جیسا کہ آپ نے کہا کہ نشر و اشاعت کا یہ ذریعہ سابقہ دور میں اتنا فاسد ہو چکا تھا کہ اس کو صحیح اور سالم بنانے کے لئے مجاہدت کی ضرورت تھی  میں ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ادارے کو درست کرنے میں زحمت کی لیکن ہمیں انھی وسائل پر اکتفاء نہیں کرنی چاہیے بلکہ ہمیں  ان وسائل اور ان چیزوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے جو ہمارے پاس نہیں ہیں ہمیں اپنی ضروریات کی چیزیں خود بنانا ہوں گی۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے  ایران کے دارالحکومت تہران میں(9 اسفند 1362) کو ریڈیو اور ٹی وی کے اعلی حکام سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ میں یہاں پر موجود تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں اور مجھے امید ہیکہ انشاء اللہ سب اللہ تعالی کی رضا کے مطابق عمل کرنے میں کامیاب ہوں گے جیسا کہ آپ نے کہا کہ نشر و اشاعت کا یہ ذریعہ سابقہ دور میں اتنا فاسد ہو چکا تھا کہ اس کو صحیح اور سالم بنانے کے لئے مجاہدت کی ضرورت تھی  میں ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ادارے کو درست کرنے میں زحمت کی لیکن ہمیں انھی وسائل پر اکتفاء نہیں کرنی چاہیے بلکہ ہمیں  ان وسائل اور ان چیزوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے جو ہمارے پاس نہیں ہیں ہمیں اپنی ضروریات کی چیزیں خود بنانا ہوں گی۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے اغیار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ہمیں اس بات کا خیال کرنا ہوگا کہ کہیں ہم دوسروں کی منفی باتوں سے متاثر نہ ہوں ہمارے ہر ادارے کو مستقل ہونا چاہیے ہم کسی دوسرے سے وابستہ نہ ہوں ہمیں اس بات کی توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ باہر سے کوئی دوسرا آکر ہماری ضروریات پورا کرے گا اس سے پہلے بھی شاہ کے دور میں ان طاقتوں نے ایران کو سہولیات فراہم کرنے کے نام پر ایران کا سب کچھ لوٹ لیا لہذا ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ ہمیں کسی دوسرے پر بھروسے کرنے کے بجاے اپنے کام خود ہی کرنا ہوں گے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے ٹی وی اور ریڈیو کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ٹی وی اور ریڈیو میں کام کرنے والوں کی ذمہ داری دوسروں سے زیادہ ہے اس وقت پورے ملک کی عوام ریڈیو اور ٹی وی کو سن اور دیکھ رہی ہے خاص کر ریڈیو کو ایران کی ہر جگہ سنا جا رہا ہے مجھے نہیں لگتا ایسی کوئی جگہ جہاں ریڈیو نہ ہو لہذا ہمیں اس ذریعے کو کم نہیں سمجھنا چاہیے یہ قوم کی راہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے اس کے ذریعے ہر گھر میں حقیقی اسلام پہنچایا جا سکتا ہے یہان ہمارا مسئلہ صرف ایران نہیں ہے بلکہ ہمارا مسئلہ اسلام ہے اس وقت دنیا کی طاقتیں اسلام کو بدنام کر رہی ہیں لیکن ہمین اسلام کا دفاع کرنا ہے اور دنیا کے کونے کونے تک حقیقی اسلامی پہنچانا ہے۔

ای میل کریں