ماہ رجب کی اہمیت اور فضیلت
ماہ رجب اولیاء الھی کا مہینہ ہے جس کا ایک خاص مقام ہے ماہ رجب کی اہمیت کے لئے یہی کافی ہے کہ خود پروردگار ارشاد فرما رہا ہے کہ میں نے رجب کو اپنے اور اپنے بندوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ قرار دیا ہے بس جو بھی اس مہینے سے متصل ہو جاے گا وہ مجھ تک پہنچ جاے گا روایات میں ذکر ہوا ہیکہ رجب جنت کے ایام میں سے ایک دن اور اس کی ایک نہر کا نام ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے جو بھی اس مہینے میں ایک روزہ رکھے گا وہ اس نہر سے اپنی پیاس بجھاے گا ۔
جماران خبر رساں ایجسی کی رہورٹ کے مطابق یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ کی استاد ڈاکٹر معصومہ بھرامی نے اپنے ایک انٹیرویو میں ماہ رجب کی اہمیت اور خصوصیت کو بیان کرتے ہوے کہا کہ ماہ رجب اولیاء الھی کا مہینہ ہے جس کا ایک خاص مقام ہے ماہ رجب کی اہمیت کے لئے یہی کافی ہے کہ خود پروردگار ارشاد فرما رہا ہے کہ میں نے رجب کو اپنے اور اپنے بندوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ قرار دیا ہے بس جو بھی اس مہینے سے متصل ہو جاے گا وہ مجھ تک پہنچ جاے گا روایات میں ذکر ہوا ہیکہ رجب جنت کے ایام میں سے ایک دن اور اس کی ایک نہر کا نام ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے جو بھی اس مہینے میں ایک روزہ رکھے گا وہ اس نہر سے اپنی پیاس بجھاے گا ۔
معصومہ بہرامی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اھل بیت علیھم السلام نے ماہ رجب کی اہمیت کے بارے میں اپنی روایات میں بیان کیا ہے جیسا کہ خود پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک حدیث میں ارشاد میں فرماتے ہیں کہ رجب کا مہینہ اللہ کا عظیم مہینہ ہے دوسرا کوئی بھی مہینہ اس کی اہمیت اور فضیلت نہیں پہنچ سکتا ہے البتہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسی حدیث میں فرماتے ہیں کہ شعبان کا مہینہ میرا مہینہ ہے اور رمضان المبارک میری امت کا مہینہ ہے اس حدیث سے یہ بات ظاہر ہوتی ہیکہ یہ تینوں مہینے بڑے با برکت مہینے ہیں جن میں سے ایک مہینہ اللہ کا ہے دوسرا مہینہ اس کے نبی ہے اور تیسرا مہنہ اس کے بندوں کا ہے۔
اس مہینے کا ہدف آمادگی اور تیاری ہے جس طرح اگر ایک جوان کو فوج میں جانا ہے تو اسے ابتداء میں کچھ مہینوں کے لئے تربیت دی جاتی ہے جب تک وہ ان تربیت کے مہینوں میں حاضر نہیں ہوگا اسے فرائض کی ادائگی کے لئے کہیں نہیں بھیجا جاے گا اگر اسے اپنے فرائض کی ادائگی کے لئے کہیں جانا ہے تو پہلے اس تربیتی کیمپ میں شرکت کرنی ہو گی ماہ رجب بھی ایک تربیتی کیمپ ہے جس میں ہمیں ماہ شعبان اور رمضان المبارک کے لئے خود کو تیار کرنا ہے یہ ہماری تربیت کا مہینہ ہے۔