بیماری کی حالت میں علماء کا استقبال
راوی: حجۃ الاسلام والمسلمین محی الدین فرقانی
حجۃ الاسلام والمسلمین محی الدین فرقانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ جب امام خمینی(رح) مریض ہوتے تھے تو اکثر علماء آپ کی عیادت کے لئے تشریف لاتے تھے اللہ گواہ ہیکہ ایک مرتبہ امام (رہ) کی کمر میں درد ہو رہا تھا اور بیماری کی وجہ سے آپ کے لئے بدن کو حرکت دینا بھی مشکل تھا لیکن جیسے آپ سنا کہ نجف اشرف کے مرجع عالیقدر جناب آیت اللہ شاھروی عیادت کے لئے تشریف لار ہے ہیں تو درد کے باوجود اہنی جگہ سے کھڑے ہو کر قبا پہنتے اور سر عمامہ رکھ کر ان کے سامنے معمول کے مطابق بیٹھتے تھے۔