حضرت زہرا سلام اللہ علیھا میں انبیاء علیھم السلام کے صفات موجود تھے
حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی بے شمار فضیلتیں بیان ہوئی ہیں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا بہترین عالمہ تھیں وہ گناہ اور خطا سے پاک تھیں ان کا اخلاق ان کا ادب ان کی شرافت دنیا کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے ان کی زندگی کا ہر پہلو دنیا کی تمام خواتین کے لئے مثال تھی اگر خواتین کو شوہر داری میں کسی کو اپنا آئڈیل بنانا ہے تو جناب زہرا سلام اللہ علیھا کی زندگی کو دیکھیں اگر خواتیں کو بہترین عابدہ کو دیکھنا ہے تو وہ جناب زہرا سلام اللہ علیھا کی عبادت کو دیکھ لیں اسی طرح وہ وفاداری میں بھی ایک مثالی خاتون تھیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) جناب زہرا سلام اللہ علیھا کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی بے شمار فضیلتیں بیان ہوئی ہیں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا بہترین عالمہ تھیں وہ گناہ اور خطا سے پاک تھیں ان کا اخلاق ان کا ادب ان کی شرافت دنیا کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے ان کی زندگی کا ہر پہلو دنیا کی تمام خواتین کے لئے مثال تھی اگر خواتین کو شوہر داری میں کسی کو اپنا آئڈیل بنانا ہے تو جناب زہرا سلام اللہ علیھا کی زندگی کو دیکھیں اگر خواتیں کو بہترین عابدہ کو دیکھنا ہے تو وہ جناب زہرا سلام اللہ علیھا کی عبادت کو دیکھ لیں اسی طرح وہ وفاداری میں بھی ایک مثالی خاتون تھیں۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے اپنے بیان میں فرمایا کہ ایک مکمل انسان اور ایک عورت کے لئے جتنے بھی پہلو تصور کئے جا سکتے ہیں وہ جناب زہرا سلام اللہ علیھا کے وجود مبارک میں موجود تھے جناب زہرا سلام اللہ علیھا ایک معمولی خاتون نہیں تھیں بلکہ وہ ایک آسمانی اور روحانی خاتون تھیں جو انسان کی شکل میں اس دنیا میں ظاہر ہوئی تھیں وہ ایک ایسی خاتوں تھیں جن کے اندر انبیاء علیھم السلام کی ساری صفات پائی جاتی ہیں اگر جناب زہرا سلام اللہ علیھا مرد ہوتی تو یقینا نبی ہوتھیں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ میں جناز زہرا سلام اللہ علیھا کی شان کو بیان کرنے سے قاصر ہوں لیکن میں یہاں پر امام صادق علیہ السلام سے ایک روایت نقل ہوئی ہے جس میں آپ فرماتے ہیں کہ جناب زہرا سلام اللہ اپنے والد کی وفات کے بعد 75 دن تک زندہ رہی ہیں ان ایام میں غم اور اندوہ ان پر طاری تھا جبرائیل امین ان کی خدمت میں پہنچ کر انھیں تسلیت عرض کرتے تھے اور مستقبل میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں بتاتے تھے حضرت جبرائیل ہر کسی کے پاس نہیں آتے تھے ان کی خدمت میں حضرت جبرائیل کے حضور سے ہی جناب زہرا سلام اللہ علیھا کی اہمیت اور عظمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔