ایران کی کس طاقت سے دنیا کی سپر طاقتیں خوفزدہ ہیں

ایران کی کس طاقت سے دنیا کی سپر طاقتیں خوفزدہ ہیں



ایران کی کس طاقت سے دنیا کی سپر طاقتیں خوفزدہ ہیں

بائیس بہمن کا دن عوام اور فوج میں اتحاد اور یکجہتی کا دن ہے یہ وہ دن تھا جس دن فوج طاغوتی نظام سے نکل کر رحمت الہی کے سایے تلے آکر تکبیر اور عوام کی حمایت سے طاغوت پر غلبہ پایا یہ دن ہماری زندگی کے لئے نمونہ عمل ہونا چاہیے کہ اگر قوم کے سارے طبقے متحد ہو کسی بھی سپر طاقت کے خلاف قیام کر سکتے ہیں تو ان اتحاد کی طاقت کا مقابلہ دنیا کی کوئی بھی سپر طاقت کچھ بھی نہیں کرسکتی جو لوگ دنیا کی سپر طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں انھیں ملکی عوام کی حمایت حاصل کرنی چاہیے کسی بھی متحد قوم کا دنیا کی کوئی بھی طاقت کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے تیرہ فروری 1981 (چوبیس بہمن 1359) کو پولیس کالج کے فارغ التحصیل طلباء کے درمیان ایک تقریر کرتے ہوے فرمایا کہ بائیس بہمن کا دن عوام اور فوج میں اتحاد اور یکجہتی کا دن ہے یہ وہ دن تھا جس دن فوج نے طاغوتی نظام کو چھوڑ  کر رحمت الہی کے سایے تلے آکر تکبیر اور عوام کی حمایت سے طاغوت پر غلبہ پایا یہ دن ہمیشہ ہماری زندگی کے لئے نمونہ عمل ہونا چاہیے کہ اگر قوم کے سارے طبقے متحد ہو کسی بھی سپر طاقت کے خلاف قیام کر سکتے ہیں تو ان اتحاد کی طاقت کا مقابلہ دنیا کی کوئی بھی سپر طاقت کچھ بھی نہیں کرسکتی جو لوگ دنیا کی سپر طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں انھیں ملکی عوام کی حمایت حاصل کرنی چاہیے کسی بھی متحد قوم کا دنیا کی کوئی بھی طاقت کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

اسلامی تحریک کے راہنما سید روح اللہ موسوی نے فرمایا کہ دنیا کی سپر طاقتیں جب بھی کسی ملک پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس ملک کے مختلف طبقوں کو گروہوں کو میں تقسیم کر کے کمزور بنا کر اس ملک کی قوم کو اپنے سامنے تسلیم ہونے پر مجبور کر دیتی ہیں لیکن اگر قوم متحد ہو کر کسی بھی طاقت کے خلاف قیام کرے گی تو دنیا کی سپر طاقتوں میں اس قوم کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے کی ہمت نہیں ہو گی لہذا ان طاقتوں کی ہمشہ قوم کا میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش رہتی ہے تانکہ وہ ان پر مسلط ہو سکیں۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ہماری قوم نے اس اتحاد اور یکجہتی کی طاقت کا تجربہ کیا ہے اس نے اپنے اتحاد اور یکجہتی سے شاہ کہ جس کو امریکہ، برتانیا اور سویت یونین جیسی طاقتوں کی حمایت حاصل تھی کو ملک سے بھگا دیا ایرانی قوم اچھے طریقے سے اس بات کو جانتی ہے کہ اگر وہ متحد رہی تو دنیا کی کوئی بھی سپر طاقت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی بائیس بہمن نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ ہماری قوم کا ہدف ایک ہے ہماری قوم کی آواز ایک ہے الحمد للہ ہم سب ایک ہیں۔

ای میل کریں