امام خمینی(رح) نے کس بلڈنگ کو بنانے کا حکم دیا تھا
راوی: ڈاکٹر صادق طبا طبائی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر صادق طبا طبائی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ جتنا عرصہ امام خمینی(رح) نوفل لوشاتو میں قیام پذیر تھے اتنا عرصہ وہاں دو مکان ہمارے اختیار میں تھے لہذا ان میں کچھ تبدیلیاں لانا ضروری تھا اور اسی طرف وہ ہوٹل جس میں ہمارے کچھ دوست رہ رہے تھے اس کو بھی مرمت کی ضرورت تھی امام (رہ) نے اس بات کی طرف توجہ تھی اور آپ نے حکم دیا کہ تین جگہوں کی بہترین مرمت کی جاے اور جناب اشراقی اور مروارید کو پیرس میں رک کر اس کام کو انجام دینے کی تاکید کی اس کے علاوہ امام خمینی (رح) کی خدا حافظی کے لئے یورپ کے مختلف کونوں سے ہوے طلباء بھی اس رات اپنے اپنے گھروں میں نہیں جا سکتے تھے لہذا امام (رہ) نے جناب حجۃ الاسلام والمسلمین مروارید صاحب کو حکم دیا کہ آپ میری عدم موجودگی میں ان کی میزبانی کریں اور ان کے لئے بہترین کھانے اور آرام کے لئے بہترین جگہ کا انتظام کریں۔