نماز جماعت میں شرکت کی اہمیت
راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین زین العابدین راغبی
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین زین العابدین راغبی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ میں ایک طالب علم تھا اور میں جب پہلی مرتبہ سلماسی مسجد میں امام خمینی(رح) کے درس میں پہنچا تو اللہ گواہ ہیکہ میں نے دیکھا آپ اپنے زانو پر بیٹھے ہوے ہیں اور آپ کے چہرے پر ایک خاص کی خوبصورتی تھی سمجھ میں نہیں آرہا میں اس کو کیا تعبیر کروں میں اس طرح کا نور کسی دوسے کے چہرے کے پر نہیں دیکھا تھا اس دن پہلے درس میں میں کچھ بھی نہیں سمجھا میری ساری توجہ ان کے چہرے کی طرف تھی بہر حال اس کے بعد میرے دل میں ان کے لئے ایک خاص قسم کی محبت پیدا ہوئی اور میں فیضیہ اسے کافی لمبا سفر طہ کر مغربین کی نماز ان کی اقتداء میں ادا کرنے لئے پہنچتا تھا۔