اپنے معبود سے عشق
راوی: محترمہ فاطمہ طبا طبائی
ڈاکٹر فاطمہ طبا طبائی اہنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی(رح) نماز اول وقت کو بہت زیادہ اہمیت دیتے تھے یہاں تک کہ آپ جب اسپتال میں زیر علاج تھے تو تمام مشکلات کےبا وجود تمام اوقات شرعی کا خا ص خیال رکھتے تھے آپ امام صادق علیہ السلام سے ایک حدیث نقل کرتے ہیں کہ امام علیہ السلام نے فرمایا جو شخص اپنی نماز کو ہلکا سمجھے تو اسے شفاعت نصیب نہیں ہو گی تو میں نےایک مرتبہ امام (رہ) سے پوچھا نماز کو کم وزن سمجھےنے کا کیا مطلب ہے تو آپ نے فرمایا اس کا مطلب یہ ہیکہ کوئی ایک وقت کی نماز پڑے اور ایک وقت کی نہ پڑے۔