سپاہ پاسداران کو دین اسلام کی حفاظت کے لئے اللہ نے چنا ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی
آپ کو اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اسلام کے کام آپ کے ذریعے ہو رہے ہیں ہر کسی کو یہ توفیق حاصل نہیں ہوتی آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کچھ جوانوں سے ملا تو میری دل میں یہ تمنا پیدا ہوئی کہ اے کاش میں بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک سپاہی ہوتا یہ جوان میدان جنگ میں جا کر دشمن کے خلاف جنگ لڑتے ہیں اور میں جنگ کرنے کے بجاے یہاں بیٹھا ہوا ہوں آپ سب اپنی اہمیت سمجھیں کہ خدا واند متعال نے آپ لوگوں کو اسلام،قرآن اور اسلامی ملک کی حفاظت کے لئے انتخاب کیا ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی حکام سے ایک ملاقات کےدوران فرمایا آپ کو اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اسلام کے کام آپ کے ذریعے ہو رہے ہیں ہر کسی کو یہ توفیق حاصل نہیں ہوتی آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کچھ جوانوں سے ملا تو میری دل میں یہ تمنا پیدا ہوئی کہ اے کاش میں بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک سپاہی ہوتا یہ جوان میدان جنگ میں جا کر دشمن کے خلاف جنگ لڑتے ہیں اور میں جنگ کرنے کے بجاے یہاں بیٹھا ہوا ہوں آپ سب اپنی اہمیت سمجھیں کہ خدا واند متعال نے آپ لوگوں کو اسلام،قرآن اور اسلامی ملک کی حفاظت کے لئے انتخاب کیا ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی نے (رح) نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ خداوند متعال نے آپ کو اسلام کی خدمت کے لئے انتخاب کیا ہے آپ کا دل قوی ہونا چاہیے کیوں کہ اللہ تعالی اور اس کے فرشتے آپ کے محافظ ہیں اسلام کی خاطر آپ کا ہر قدم الہی قدم ہے جس کو اللہ تعالی نے آپ کے لئے معین کیا ہے لہذا آپ کو نہ موت سے ڈرنا چاہیے اور نہ ہی دشمن کے خلاف حملہ کرتے ہوے کسی قسم کا کوئی خوف آپ کے دل میں ہونا چاہیے لیکن صرف آپ کے اندر اخلاص ہونا چاہیے جو کہ الحمد للہ ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ہمارا مقصد یہ ہیکہ ہم اللہ کی خاطر دین محمدی کو اس دنیا میں زندہ کرنا چاہتے ہیں انشاء اللہ آپ لوگ جنداللہ ہیں جب ہم اللہ کے لئے کام کر رہے ہیں تو ہمیں کسی کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے ہمیں صرف اللہ تعالی کی رضا کی خاطر کام کرنا ہے ہمارے خلاف کوئی جو بھی بولے ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑھتا اللہ کی راہ میں کام کرنے والوں کو دوسروں سے زیادہ گالیاں سننا پڑھتی ہیں اور مجھ سے زیادہ آپ کی توہین ہوتی ہے لیکن اس توہین میں ہی آپ کی عزت ہے عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔