جہاز میں نماز شب
حضرت امام خمینی (رح) کے ایک چاہنے والے جو پیرس سے آپ کے ہمراہ تھے تہران آرہے تھے، نقل کرتے ہیں کہ جہاز والوں نے امام کے احترام میں جہاز کا اوپر والا حصہ امام سے مخصوص کردیا تھا تا کہ آپ وہاں آرام کریں اور کوئی آپ کے لئے مزاحمت ایجاد نہ کرسکے اور باقی مسافرین نچلے طبقہ میں تھے۔ یہ کہتے ہیں کہ میں نے جرات کرتے ہوئے اپنے آپ سے کہا کہ ذرا چل کر دیکھوں کہ امام کس حال میں ہیں۔ جب میں جہاز کے اوپری طبقہ میں گیا تو دیکھا کہ امام بیٹھے نماز پڑھ رہے ہیں اور آپ کے روخسار پر اشک رواں ہے۔ اس وقت آپ نماز شب پڑھ رہے تھے۔
حجت الاسلام ہادی غفاری