ہندوستان کے مختلف علاقوں میں سی اے اے کے خلاف مظاہرے

ہندوستان کے مختلف علاقوں میں سی اے اے کے خلاف مظاہرے

دہلی میں جامع مسجد کے باہر بھیم آرمی کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا جبکہ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو حراست میں لے لیا گیا تھا لیکن وہ پولیس کو چکمہ دے کر وہاں سے فرار کرگئے ہیں -

 ہندوستان کے مختلف علاقوں میں سی اے اے کے خلاف مظاہرے

ہندوستان میں شہریت ترمیمی ایکٹ سی اے اے کے خلاف جمعے کو بھی قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے-

 دہلی میں جامع مسجد کے باہر بھیم آرمی کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا جبکہ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو حراست میں لے لیا گیا تھا لیکن وہ پولیس کو چکمہ دے کر وہاں  سے فرار کرگئے ہیں -

ادھر وزیرداخلہ کی رہائشگاہ کے باہر کانگریس کی خواتین ونگ نے مظاہرہ کیا دوسری جانب ملک کےتقریبا سبھی بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے -

ممبئی میں علما کے  پرامن مارچ میں شریک پندرہ علما کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دہلی کی جامع مسجد اور دیگر علاقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے  کئے گئے  جن میں ہر طبقے اور مذہب کے لوگ شامل تھے -

جامع مسجد کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے  پرامن مظاہرہ کیا اور انہوں نے سی اے اے کے خلاف نعرے لگائے- بھیم آرمی نے جامع مسجد سے جنتر منتر تک مارچ نکالنے کی اجازت مانگی تھی لیکن پولیس نے بھیم آرمی کو یہ مارچ نکالنے کی اجازت نہیں دی اور علاقے میں پہلے سے ہی دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی تھی تاہم جمعے کی نماز کے بعد بھیم آرمی کے حامیوں اور  دیگر طبقوں کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ۔

نماز جمعہ کے فورا بعد بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد چھپ کر لوگوں کے درمیان پہنچے اور انہوں نے آئین ہند کی کاپی لہراتے ہوئے سی اے اے کے خلاف نعرے لگائے اس درمیان پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے ۔

جامع مسجد کے باہر ہزاروں کی تعداد میں پرامن طریقے سے اجتماع اور دھرنا دیا - جامع مسجد کے باہر ہزاروں مظاہرین میں سیاسی شخصیات اور بڑی تعداد میں سماجی کارکن موجود تھے  - سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے ایک بار پھر مظاہرین سے کہا ہے کہ پرامن طریقے سے اپنا مطالبہ رکھیں - دہلی کے مختلف میٹرو اسٹیشن بند کردئے گئے ہیں ڈرون طیاروں سے علاقے کی نگرانی ہورہی ہے دوسری جانب مرکزی وزیرداخلہ امت کی رہائشگاہ کے باہر کانگرس کی خواتین کارکنوں نے سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا دہلی کانگریس خواتین کی صدر کو حراست میں لے لیا گیا ہے -

اس درمیان ہندوستان کے تقریبا سبھی شہروں میں جمعے کو بھی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں - ممبئی میں ناگپاڑہ کے علاقے میں علما نے ایک پرامن مارچ نکالنے کی کوشش کی جہاں پولیس نے کم سے کم پندرہ علما کو حراست میں لے لیا ہے - جمعے کو بھی ہونے والے مظاہروں میں لوگ اپنے ہاتھوں میں آئین ہند کی کاپیاں اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور آئین ہند  کی حفاظت پر زور دے رہے تھے  - مظاہرین نے این آر سی اور سی اے اے کو کالا قانون بتاتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا - دہلی جمعہ کو ہونے والے مظاہرے آخری اطلاع تک پرامن رہے  ۔

دریں اثنا جمعرات کو بنگلورو اور لکھنو  میں مظاہروں کے دوران تشدد آمیز واقعات کے بعد جن میں مجموعی طور پر تین افراد کی موت ہوگئی تھی بنگلورو میں کرفیو نافذ ہے اور لکھنو میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے ۔

ای میل کریں