غور سے دیکھا تو دیکھا کہ امام ہیں
امام 6/ جون 1963ء سے پہلے بعض راتوں کو اپنے گھر سے نکل کر اپنے گھر کے قریب ایک باغ میں نماز شب پڑھتے تھے۔ ایک رات آذان صبح کے قریب جب میں اس جگہ سے گذرا تو سنا کہ ایک شخص گریہ ونالہ کررہا ہے۔ جب میں گھر کی دیوار کے قریب پہونچا تو دیکھا کہ آقا سجدہ میں سر رکھے اپنے خدا سے راز و نیاز کررہے ہیں اور آنکھوں سے اشک جاری ہوکر آپ کے چہرہ پر موجود ہے۔ مجھے شرم آئی کہ آگے جاؤں۔ میں باغ کے کنارے آکر کھڑا ہوگیا تا کہ ان جناب کے جاتے وقت دیکھوں اور جانوں کہ کون ہے۔ آخر کار جب آپ کی نماز تمام ہوگئی اور اپنی جگہ سے اٹھ کر چلے گئے تو میں نے بہت غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ حضرت امام (رح) ہیں۔