ایران کے کئی شہروں میں عوام کا بلوائیوں اور شرپسندوں کے خلاف احتجاج
ابنا خبررساں ایجنسی کے صوبائی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ زنجان، مشرقی آذربائیجان اور صوبہ چہار محال بختیاری سمیت کئی شہروں میں عوام ، بلوائیوں اور شرپسندوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بلوائیوں اور شرپسندوں نے اقتصادی دباؤ کی وجہ سے عوامی احتجاج سے اپنے سیاسی فوائد کے حصول کی خاطر حکومتی اور عوامی املاک کو زبردست نقصان پہنچانے کی کوشش کی ، لیکن ایرانی عوام نے ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ غیر ملکی ایجنٹوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا اور ایرانی عوام اب اقتصادی دباؤ کو فراموش کرکے بلوائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سمنان، گیلان، مازندران اور دیگر کئی صوبوں کے عوام نے آئندہ دنوں میں بلوائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے۔
یورپ، شرپسندوں کی حمایت کی بجائے ایرانی قوم سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کا جواب دے: ترجمان
تہران، ارنا - ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک فسادات کرنے والے اور شرپسندوں کی حمایت کی بجائے ایرانی قوم سے کی جانے والی وعدہ خلافیوں کا جواب دیں.
یہ بات سید عباس موسوی نے گزشتہ روز یورپی مقامات خاص طور پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان کے مداخلت پر مبنی بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بجائے اپنے اندرونی مسائل اور چیلنجوں پر توجہ مرکوز کریں۔