سپریم لیڈر ایران

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بیرونی سفارتکاری سنہری موقع ہے: سپریم لیڈر ایران

قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ اگر قوم، ملکی ماہرین اور مینوفیکچررز سب مل کر اندرونی صلاحیتوں کے ذریعے قومی پیداوار میں اضافہ کریں

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بیرونی سفارتکاری سنہری موقع ہے: سپریم لیڈر ایران

سپریم لیڈر ایران حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دوسرے ممالک کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے سنہری مواقع میسر ہوں گے۔

ابنا: ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ 'سید علی خامنہ ای' گزشتہ رات معاشی کارکنوں، لیبر تنظیموں کے اراکین اور مینوفیکچررز کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فرمایا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے دشمن کی پابندیوں کے خاتمے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔

قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ اگر قوم، ملکی ماہرین اور مینوفیکچررز سب مل کر اندرونی صلاحیتوں کے ذریعے قومی پیداوار میں اضافہ کریں تو پابندیاں لگانے والے بھی اپنے کئے پر مایوس ہوں گے کیونکہ انھیں بھی پتہ چل جائے گا کہ مزید پابندیوں سے انھیں کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دوستوں اور دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم نے حالیہ حوادث میں دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

ایرانی قائد نے فرمایا کہ جس طرح ایرانی قوم نے دشمن کو سیاسی، نظامی اور سکیورٹی جنگ میں شکست سے دوچار کیا ہے اسی طرح وہ دشمن کو اقتصادی جنگ میں بھی شکست سے دوچار کرےگی۔

انہون نے کہا کہ ہم معاشی کارکنوں کی سرگرمی کی بدولت، تمام پابندیوں کو ایک "اچھے موقع" میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا غیرملکی ممالک ہرگز ایران کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تبادلے پر تیار نہیں ہیں اسی لیے ہم اپنی معیشت کے تحفظ کے لیے ملکی اور گھریلو پیداوار پر انحصار کرنا چاہیے۔

ای میل کریں