ایران میں فتنہ اور فساد کون کروا رہا ہے:بانی انقلاب اسلامی
دنیا کی سپر طاقتیں جو صلح اور امن کے نام پر عربی ممالک میں بیٹھ کر ان پر ظلم کر رہی ہیں اور عربی حکام بھی بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں عرب حکام اس ذلت کو کس طرح بر داشت کر رہے ہیں مجھے امید ہیکہ اگر عرب مسلمان صرف دس دن تک ان کے راستے بند کر دیں تو یہ سب ان کے سامنے تسلیم ہو جائیں گے اگر یہ اسلامی ممالک یہی خلیج کے ممالک اگر صرف دس دن تک تیل کی ترسیل روک دیں تو پوری دنیا ہمارے سامنے تسلیم ہو گی لیکن یہ اسلامی ممالک اپنے تیل کے ساتھ ساتھ اپنی عزت بھی مغربی طاقتوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے وزارت صحت کے اعلی حکام اور ملک کے ڈاکٹروں سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا بیماروں کا علاج بہترین عبادت ہے ایک بیمار کے معالجہ کے لئے بیمار اور طبیب کے درمیان انس اور عطوفت کا ہونا ضروری ہے کیوں کہ طبیب اپنے مریض کو امید دیتا ہے یہی امید ہے جو انسان کو جلدی صحتیاب بناتی ہے لہذا کسی بھی مریض کے معالجہ میں طبیب کی رفتار اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے بیرون ملک جا کر کام کرنے والے اطبا کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ جو ہمارے اطبا ملک سے باہر جا کر کام کر رہے ہیں ان کو اس بات کی طرف کی توجہ کرنی چاہیے کہ اس وقت ہمارے ملک کو آپ کی ضرورت ہے اسلام کو آپ سے امید ہے ایران کے مسلمان آپ کا راستہ دیکھ رہیں ہیں آپ نے اسی ملک میں پرورش پائی اسی ملک کے حساب سے تعلیم حاصل کی ہے آپ پر سب سے زیادہ ایرانی عوام کا حق ہے انہوں نے فرمایا یہ ممالک جن میں آپ کام کر رہے ہیں ان طاقتوں کو کسی دوسرے کی پرواہ نہیں آپ ابھی دیکھ لیں کہ یہ طاقتیں لبنان میں کیا کر رہی کس طرح امریکا برطانیہ اور فرانس وہاں پر صلح اور امن کے نام پر ظلم کر رہے ہیں جس جگہ یہ جائیں گے وہاں جنگ اور قتل عام ہی ہوگا جہاں یہ نہیں ہیں وہاں صلح اور امن قائم ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا ہر ملک میں امن اور صلح کے نام پر فساد کروا رہا ہے امریکا برطانیہ اور فرانس کسی بھی ملک میں صلح اور امن کے نام پر داخل ہو کر فساد کرواتے ہیں انھوں نے فرمایا امریکہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران مین ببھی فتنہ اور فساد کرانے کی کوشش کی لیکن ایرانی قوم نے دشمن کو پسپا کر دیا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے عرب حکام کی ذلت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا دنیا کی سپر طاقتیں جو صلح اور امن کے نام پر عربی ممالک میں بیٹھ کر ان پر ظلم کر رہی ہیں اور عربی حکام بھی بیٹھ کر اپنی عوام کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہے ہیں مجھے اس بات کی حیرت ہے کہ عرب حکام اس ذلت کو کس طرح بر داشت کر رہے ہیں مجھے امید ہیکہ اگر عرب مسلمان صرف دس دن تک ان کے راستے بند کر دیں تو یہ سب ان کے سامنے تسلیم ہو جائیں گے اگر یہ اسلامی ممالک یہی خلیج کے ممالک اگر صرف دس دن تک تیل کی ترسیل روک دیں تو پوری دنیا ہمارے سامنے تسلیم ہو گی لیکن یہ اسلامی ممالک اپنے تیل کے ساتھ ساتھ اپنی عزت بھی مغربی طاقتوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔