میرے ارادہ کرنے سے پہلے ہی سلام کردیتے تھے
میں جرات کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ راستہ میں امام کی زیارت ہو اور آپ سلام کرنے میں سبقت نہ کرتے ہوں۔ کبھی آپ کو دیکھتے وقت تقریبا 10/ سے 15/ میٹر کا فاصلہ ہوتا تھا اور میں احتمال دیتا تھا کہ اگر میں سلام کروں تو آپ سن نہیں پائیں گے لہذا طے کرلیا کہ جب نزدیک ہوں گے تو آپ کو سلام کریں گے لیکن آپ میرے ارادہ کرنے سے پہلے ہی سلام کردیتے تھے۔
حجت الاسلام و المسلمین صادقی تہرانی
سرگذشتہائے ویژہ از زندگی امام خمینی (رح)، ج 5، ص 31