کھانا لے جاؤ میں نماز پڑھ لوں

کھانا لے جاؤ میں نماز پڑھ لوں

جس دن امام (رح) کو اسپتال میں لے جایا گیا آپ نے تاکید فرمائی کہ ظہر و عصر کے وقت مجھے اطلاع دی جائے

کھانا لے جاؤ میں نماز پڑھ لوں

جس دن امام (رح) کو اسپتال میں لے جایا گیا آپ نے تاکید فرمائی کہ ظہر و عصر کے وقت مجھے اطلاع دی جائے اور آپ پہلے مرحلہ میں نماز پڑھتے اس کے بعد کھانا کھاتے تھے۔ ایک دن اسپتال میں امام متوجہ ہوئے کہ کھانے کی سینی کمرہ میں لائی گئی ہے۔ "کیا نماز کا وقت ہوگیا ہے؟" وہاں پر موجود افراد نے جواب دیا" ہاں، نماز کا وقت ہوگیا ہے" امام نے چیختے ہوئے حاضرین سے مخاطب ہوکر کہا: "پھر تم لوگوں نے مجھے بیدار کیوں نہیں کیا؟" جب یہ جواب دیا گیا کہ آپ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بیدار نہیں کرنا چاہا تو پھر آپ نے ناراض ہوکر کہا: تم لوگ میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں کررہے ہو؟ کھانا واپس لے جاؤ تا کہ میں نماز پڑھ لوں۔

حجت الاسلام و المسلمین سید مہدی جمارانی

روزنامہ جمہوری اسلامی، سن 68

ای میل کریں