اہل سنت ہمارے بھائی ہیں: امام خمینی(رح)
1979 کو امام خمینی(رح) نے ملک کے ائمہ جمعہ سے ملاقات کے دوران شیعہ سنی کے درمیان بھای چارگی کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اس طرح ایک جگہ جمع ہونا بہت موثر ہے اس طرح ایک جگہ جمع ہونا بہت اچھی بات ہے جمہوری اسلامی اسی طرح کے اجتماعات کا ثمر ہے اس طرح کے اجتماعات ہمیں اور اہل سنت کے بھائیوں کو ایک دوسرے کے نزدیک کرتے ہیں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اسلام کے لئے کام کرنا چاہیے ہم سب کو مل کر اسلام کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے اتحاد اور یکجہتی عالم اسلام کی سب بڑی طاقت ہے۔
جماران خبر رساں ایجنیس کی رپورٹ کے مطابق 1979 کو امام خمینی(رح) نے ملک کے ائمہ جمعہ سے ملاقات کے دوران شیعہ سنی کے درمیان بھای چارگی کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اس طرح ایک جگہ جمع ہونا بہت موثر ہے اس طرح ایک جگہ جمع ہونا بہت اچھی بات ہے جمہوری اسلامی اسی طرح کے اجتماعات کا ثمر ہے اس طرح کے اجتماعات ہمیں اور اہل سنت کے بھائیوں کو ایک دوسرے کے نزدیک کرتے ہیں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اسلام کے لئے کام کرنا چاہیے ہم سب کو مل کر اسلام کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے اتحاد اور یکجہتی عالم اسلام کی سب بڑی طاقت ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ ہمیں اس بات کی طرف توجہ کرنا چاہیے کہ کہیں کوئی تبلیغ کے نام پر ہمارے بھائیوں کو ہم سے جدا کر دے اور ہمیں ان سے دور کر دے ہمیں ایسے شر پسند افراد کی طرف توجہ کرنے ہو گی انہوں نے فرمایا اس پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے کہ کچھ لوگوں نے اسلام کے نام ہر مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کو ختم کیا ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے دشمنان اسلام کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ اس وقت ہم سب کا دشمن ایک ہے ہمارا دشمن مشترک ہے ہمارے دشمن کا ہدف صرف اسلام کے چہرے کو خراب کرنا ہے وہ ہمارے درمیان اختلاف پیدا کر کے اپنے اہداف تک پہچنا چاہتا ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہمیں ان جماعتوں کی ضرورت ہے ہمیں نماز جمعہ کی ضرورت ہے نماز جمعہ ہمارے اتحاد کا مرکز ہے ہمارے ائمہ جمعہ کو بھی اپنے خطبوں میں مسلمانوں کو بیدار کرنا چاہیے لوگوں کو صلح کی طرف دعوت دینی چاہیے نمازیوں کو بتانا چاہیے ہمارے اطراف میں جتنی بھی سازشیں ہو رہی ہیں یہ ساری سازشیں اسلام کو محو کرنے کے لئے ہیں انہوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے ایرانی عوام کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ الحمد للہ ہماری قوم بیدار ہے لیکن ابھی بھی کام کرنے کی ضرورت ہے انشاء اللہ یہ ملک دوسرے اسلامی ممالک کے نمونہ عمل بنے گا۔
امام خمینی(رح) نے فرمایا اس اسلامی انقلاب کی وجہ سے ایران میں اسلام کے سارے احکام جاری ہوں گے لیکن ہمیں دشمن کی سازشوں پر نگاہ رکھنی ہو گی اور قوم کو ان کی سازشوں سے آگاہ کرنا ہوگا۔