مستحبات کی انجام دہی

مستحبات کی انجام دہی

حضرت امام خمینی (رح) نماز میں ان تمام مستحاب کی رعایت کرتے تھے جو آپ نے اپنی توضیح المسائل میں لکھا ہے

مستحبات کی انجام دہی

حضرت امام خمینی (رح) نماز میں ان تمام مستحبات کی رعایت کرتے تھے جو آپ نے اپنی توضیح المسائل میں لکھا ہے۔ آپ ہر نماز یہاں تک بستر بیماری پر مختصر طور پر عمامہ باندھنے اور جیسا کہ ٹیلی ویژن نے دیکھا ہے اسی طرح دقت کے ساتھ اپنی داڑھی پر کنگھی کرتے اس کے بعد اپنے پاس رکھے چھوٹے سے آئینہ میں خود کو دیکھتے تھے اور آئینہ میں اپنے عمامہ کو دو تین بار جابجا کرتے، اپنی بھویں آئینہ میں دیکھتے اور صاف کرتے تھے۔

پھر سر جھاڑنے اور خود کو آراستہ کرنے کے بعد عطر لگاتے تھے۔ یہاں تک بیماری میں بھی داڑھی سنوارتے تھے۔ لہذا اپنی عمر کے آخری ایام میں جب کہ آپ کا ہاتھ ورم کرگیا تھا اور حرکت نہیں کرسکتا تھا۔ جیسا کہ تصویروں میں دکھائی دے رہا تھا۔ آقائے انصاری مختصر عمامہ آپ کی سر پر باندھتے اور امام کی داڑھی پر کنگھی کرتے تھے۔ امام ہر نماز میں آذان اور اقامت کہتے اور نماز میں عمامہ کو تحت الحنک کرتے تھے اور سجدہ کے بعد بیٹھنے میں بائیں پاؤں پر بیٹھتے تھے ۔

غلام علی رجائی

ای میل کریں