ابھی نماز کا وقت ہے
ہم لوگ ایک بار مخلوط دفاعی اعلی کمیٹی کہ اس میں آیت اللہ خامنہ ای ، آقا ہاشمی رفسنجانی، وزیر دفاع اور فوج کے چیف کمانڈر کے ہمراہ امام کی خدمت میں تھے۔ امام اپنی کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے اور ہم لوگ ان کے ارد گرد نصف دائرہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ابھی گفتگو چل رہی تھی کہ امام اچانک کھڑے ہوگئے اور کمرے کے دوسرے حصہ کی طرف چل پڑے۔ سب سے پہلے امام کی اس حرکت کے بعد جس نے گفتگو کی وہ آقا ہاشمی تھے کہ انہوں نے کہا: آقا کوئی مشکل پیش آگئی ہے؟ کیونکہ ایسے موقع پر سب سے پہلے جو چیز انسان کے ذہن میں آتی ہے وہ اسی طرح کی تکلیف کی آتی ہے۔ لیکن امام نے کہا: نہیں، نماز کا وقت ہے اور یہ جملہ اس درجہ قاطعیت کے ساتھ کہا کہ میرے ذہن میں آیا کہ ہم لوگ اب تک اس طرح سے نماز کی فکر میں نہیں تھے۔ جب گھڑی دیکھی تو اندازہ ہوا کہ کچھ منٹ آذان ظہر میں رہ گئے ہیں۔
سپہبد شہید علی صیاد شیرازی، امام اور دفاع مقدس، ص 65