نماز کی فضیلت کا وقت گذر رہا ہے
جس دن شاہ فرار کیا ہے اس دن ہم لوگ نوفل لوشاتو میں تھے۔ تقریبا 300/ سے 400/ تک نامہ نگار اور صحافی امام کے گھر کے اطراف میں تھے۔ ایک تخت رکھا اور اس پر امام کھڑے ہوئے۔ سارے کیمرے کام کررہے تھے۔ طے تھا کہ نامہ نگاروں میں سے چند لوگ امام سے ایک ہی سوال کریں۔ امام سے دو تین سوال ہوا تھا کہ ظہر کی آذان آنے لگی۔ امام نے فورا ہی اس جگہ کو ترک کردیا اور کہا : نماز ظہر کی فضیلت کا وقت گذر رہا ہے۔ تمام لوگ اس وجہ سے کہ امام نے بلا وجہ میدان ترک کردیا ہے، نے تعجب کیا۔ کسی نے امام سے درخواست کی کہ کچھ منٹ رک جائیے تا کہ 4/ 5/ سوال کیا جاسکے۔ لیکن امام نے اس سے غصہ سے کہا: کسی صورت نہیں ہوسکتا اور یہ کہہ کر چلے گئے۔
حجة الاسلام و المسلمین سید احمد خمینی ، دلیل آفتاب، ص 166