دعائے عرفہ

دعائے عرفہ

حضرت امام خمینی (رح) عبادت کے وقت ان لوگوں کی طرح تھے جو نہ اہل علم تھے اور نہ اہل سیاست

راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضی موسوی اردبیلی

دعائے عرفہ

حضرت امام خمینی (رح) عبادت کے وقت ان لوگوں کی طرح تھے جو نہ اہل علم تھے اور نہ اہل سیاست اور آپ کو عبادت کے سوا کوئی اور کام نہیں رہتا تھا۔ آپ عبادت میں اس طرح مشغول ہوتے اور دیگر امور سے بے خیال ہوتے تھے کہ گویا آپ کو کوئی اور کام ہے ہی نہیں۔ مثال کے طور پر دعائے عرفہ میں جب حضرت امام حسین (ع) کے حرم میں جاتے تھے تو زیادہ عمر ہونے کے باوجود اس دعا کہ دو تین گھنٹہ لگتا تھا، کو رو بہ قبلہ کھڑے ہو کر ہی پڑھتے تھے اور ہم جوانوں کو جو بیٹھ کر پڑھتے تھے، کو شرمندگی ہوتی تھی۔ اسی وجہ سے ہم لوگ بھی اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر ہی دعا پڑھتے تھے۔

ای میل کریں