ایران کے کس ہتھیار سے سپر طاقتیں خوفزدہ ہیں؟
ہمارا اسلحہ ایمان ہے ہمارا اسلحہ اسلام ہے ہم ایمان اور اسلام کے ہتھیاروں کے ذریعے آگے بڑیں گے اور اسی اسلحہ کے ساتھ ہم دشمن کو نابود کریں گے جیسا کہ ہم نے ابھی تک اسی اسلحہ سے دنیا کی سپر طاقتوں کو نابود کیا ہے اور دشمن کو اپنی خاک سے دور کیا ہے لیکن ایک بار پھر یہ سپر طاقتیں ایران کے خلاف سازش کر کے حالات کو کشیدہ بنانے کی کوشش میں ہیں لیکن اگر کسی نے بھی اسلامی جمہوری ایران کے خلاف کوئی کاروائی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جاے گا ہم جنگ نہیں کریں گے لیکن اپنا دفاع ضرور کریں گے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) اپنے ایک بیان میں فرماتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اگر کوئی اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرے گا تو ایران کی پوری قوم اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لئے میدان میں آے گی انہوں نے فرمایا کہ دنیا کی سپر طاقتوں کو یہ بات سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کس قوم سے الجھ رہے ہیں ایرانی عوام اپنے ایمان اور توکل کے ذریعے دنیا کے ہر بڑے شیطان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) اسلامی جمہوریہ ایران کے ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرے ہوے فرماتے ہیں ہمارا اسلحہ ایمان ہے ہمارا اسلحہ اسلام ہے ہم ایمان اور اسلام کے ہتھیاروں کے ذریعے آگے بڑیں گے اور اسی اسلحہ کے ساتھ ہم دشمن کو نابود کریں گے جیسا کہ ہم نے ابھی تک اسی اسلحہ سے دنیا کی سپر طاقتوں کو نابود کیا ہے اور دشمن کو اپنی خاک سے دور کیا ہے لیکن ایک بار پھر یہ سپر طاقتیں ایران کے خلاف سازش کر کے حالات کو کشیدہ بنانے کی کوشش میں ہیں لیکن اگر کسی نے بھی اسلامی جمہوری ایران کے خلاف کوئی کاروائی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جاے گا ہم جنگ نہیں کریں گے لیکن اپنا دفاع ضرور کریں گے۔
اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی اور رضاکارانہ فوج ہر قسم کا جواب دینے کے لئے تیار ہے امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ ایران کا جوان شہادت کے شوق میں جیتا ہے لھذا منافقین اور اسلام کے دشمنوں کو کوئی بھی کاروائی کرنے سے پہلے ضرور سوچنا چاہیے کہ وہ کس قوم کے خلاف جنگ کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج کئی سالوں بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور فوج سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا اگر ایران پر حملہ ہوا تو دشمن کو اپنی زمین پر چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کو فرار کا موقع بھی نہیں دے گا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے ابھی اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ ابھی تک ایران نے اپنی طاقت کی جھلکیاں دیکھائی ہیں انہوں نے کہا اس وقت ایران ایک بڑی طاقت میں تبدیل ہو چکا ہے حسین سلامی نے کہا کہ پابندیوں نے ہمیں سیکھایا ہے کہ ہم کس طرح اپنے ملک کی حفاظت کریں۔