راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید احمد خمینی
انسان بننے کی آرزو
میں جب امام کا کھانا لیکر آپ کے کمرہ میں جاتا اور دیکھتا کہ امام قرآن کھولے تلاوت کررہے ہیں، میرے ذہن کو یہ مسئلہ (کثرت کے ساتھ قرآن پڑھنا) مشغول کئے ہوئے تھا یہاں تک ایک دن میں نے امام سے کہا: حاج آقا، آپ تو سراپا قرآن عملی ہے پھر آپ اس درجہ قرآن کیوں پڑھتے ہیں؟ امام خمینی (رح) نے کچھ دیر توقف کیا اور کہا: جو شخص آدمیت کو جاننا چاہتا ہے اور انسان بننا چاہتا ہے وہ مستقل قرآن کی تلاوت کرے۔