راوی: محترمہ فاطمہ طباطبائی
قرآن پڑھنے کے لئے آنکھ چاہیئے
فاطمہ طباطبائی کہتی ہیں کہ جب ہم لوگ نجف میں تھے تو آقا امام خمینی (رح) کی آنکھ میں تکلیف تھی۔ ڈاکٹر نے آکر آپ کی آنکھ کا معائنہ کیا اور کہا: آپ کچھ دنوں تک قرآن نہ پڑھیں اور آرام کریں۔ اس پر امام یکبارگی مسکرا کر بولے: "ڈاکٹر صاحب مجھے آنکھ قرآن پڑھنے ہی کے لئے چاہیئے کیا فائدہ اگر آنکھ ہو اور ہم قرآن نہ پڑھ سکیں۔آپ کچھ کریں کہ میں قرآن پڑھ سکوں۔"
حضور، ش 3، ص 84