بحرین، محرم الحرام کی آمد پر انقلابیوں کو کچلنے کا نیا سلسلہ شروع

بحرین، محرم الحرام کی آمد پر انقلابیوں کو کچلنے کا نیا سلسلہ شروع

متحدہ عرب امارات یمن کیخلاف جنگ سے جلد از جلد اپنی علیحدگی کا اعلان کرے

بحرین، محرم الحرام کی آمد پر انقلابیوں کو کچلنے کا نیا سلسلہ شروع

 بحرین میں قائم انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے محرم الحرام کی آمد پر بحرین کے انقلابی شہریوں کو کچلنے کیلئے اپنی تازہ کمپین میں 26 اگست سے یکم ستمبر کے دوران صرف ایک ہی ہفتے میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آل خلیفہ کی آمر حکومت نے 20 افراد کو ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر جبکہ "ملک فہد" محل سے 1، انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1 اور سڑک پر راہ چلتے 1 راہگیر کو بھی گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی سے بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف نظریات کے حامل عام شہریوں کو دہشتگردی کی حمایت اور دہشتگردانہ اقدامات کے ارتکاب جیسے سنگین الزامات لگا کر گرفتار کرنیکا کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ انہی بےبنیاد الزامات کو بہانہ بنا کر کئی ایک سیاسی مخالفین کے عدالتی قتل کے خلاف گذشتہ ماہ بحرین سمیت پوری دنیا میں آل خلیفہ کے سفاک اقدامات پر احتجاجی مظاہرے بھی برپا کئے جاتے رہے ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات یمن کیخلاف جنگ سے جلد از جلد اپنی علیحدگی کا اعلان کرے

یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے متحدہ عرب امارات کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں میری نصیحت ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ سے اپنی علیحدگی کا جلد از جلد اعلان کر دو کیونکہ یہی تمہاری معیشت کے حق میں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی سرزمین پر قبضہ اور جارحیت کا جاری رکھنا متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی خطرناک ہے جس کے بُرے نتائج کا وہ خود ذمہ دار ہے۔ انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے دوبارہ متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو میری یہ نصیحت ہے کہ (یمن پر مسلط کردہ جنگ سے علیحدگی پر مبنی) یہ موقف بالکل صحیح ہے جبکہ ہمیں امید ہے کہ یمن پر جارحیت کے مرتکب ہونے والے فوجی اتحاد سے وابستہ تمام ممالک اس موقف کو اختیار کریں گے اور اپنے موقف پر سنجیدگی سے عمل پیرا بھی ہوں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں یمن میں رونما ہونیوالی تازہ ترین تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سرحد پر واقع "الشیبۃ" آئل ریفائنری پر یمنی ڈرون طیاروں "صماد-3" کے کامیاب ہوائی حملے دونوں ممالک کیلئے ایک واضح سبق اور سنجیدہ تنبیہ کے مترادف ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے انصاراللہ یمن کی ہوائی قوت میں بےپناہ اضافے اور ریڈارز سے بچ نکلنے والے نت نئے ڈرون طیاروں کی تیاری کے بعد سے یمن پر جارحیت کی مرتکب ہونیوالی سعودی بادشاہت تقریبا ہر آنیوالے دن اپنے ملک کے حساس مقامات اور اپنی ملکی معیشت کے اہم ترین مراکز پر یمنی ڈرون طیاروں کے کامیاب ہوائی حملوں کا بےبسی کے عالم میں تماشا کرتی نظر آتی ہے۔

ای میل کریں