امام خمینی (رح) سے اسلامی انجمنوں کے نمائندوں سے ملاقات
امام خمینی (رح) کے پیرس آنے کے دوسرے دن بعد اتحادیہ کانفرنس کے نمائندے (که عارضی طور پر تعطیل ہوگئی تھی) پیرس آئے اور امام سے ملاقات کی۔ جن طالبعلموں نے دوروز قبل امام کی صورتحال سے پریشان تھے اور امام کی خاص بزم تھے وہ مبہوت اور ششدر ہوکر رہ گئے۔ میں اس حالت کو ختم کرنے اور زبردست جذباتی ماحول سے نکلنے کے لئے امام سے کہا اگر حوصلہ ہو تو ان وفادار، مخلص، مشتاق اور ذمہ دار دستوں کو بتائے کہ آپ پیرس کیوں آئے۔ انہوں نے پہلے مجھ سے کہا: مرد و زن مہمانوں کی مہمان نوازی کا کوئی ذریعہ رکھتے ہو؟ سارے لوگ اس لگاؤ کو دیکھ کر وجد میں آگئے اور خوشی سے جھومتے ہوئے بولے کہ آپ کی گفتگو ہم لوگوں کے لئے بہترین مہمان نوازی ہے۔